کراچی میں بے ہنگم ٹریفک بڑھتا جارہا ہے خاص طور پر ٹینکرز اور ڈمپرز تیز رفتاری کی وجہ سے ٹریفک حادثات کا سبب بنتے ہیں۔ کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں دومنٹ کی چورنگی پر ڈمپر کی تیز رفتاری کی وجہ سے ایک موٹر سائیکل سوار حادثے کا شکار ہوگیا جس کے فوراً بعد اسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ علاقے کے مکینوں نے غصے میں ڈمپر کو نذرِ آتش کردیا۔
شہر قائد میں ٹریفک کی بدانتظامی اور حادثے کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ اگر گزشتہ ہفتے کے کسی بھی اخبار کا ریکارڈ دیکھا جائے تو ڈمپروں اور بھاری بھرکم ٹرکس سے ہونے والے حادثات سے اخباروں کی شہ سرخیاں بھری ہوئی ہیں۔ اس امر کی شدید ضرورت ہے کہ شہری انتظامیہ اپنے فرائض کی جانب فوری توجہ دے۔