طلاق کی خبریں گردش کرنے کے بعد اداکارہ سجل علی کا بیان وائرل

image

مشہور اداکارہ سجل علی کی طلاق کی کافی خبریں گردش کر رہی ہیں مگر اب اسی وقت انکا ایک بیان سامنے آیا ہے جس نے تہلکہ مچا دیا ہے۔ پاکستان کے نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں انکا کہنا تھا کہ شادی کے بعد زندگی میں تبدیلیاں تو بہت آتی ہیں اور ایک سے ڈیڑھ سال کے بعد ہی ہوش ٹھکانے لگ جاتے ہیں۔

یہ ایک پرانے پروگرام کا کلپ ہے جو اب سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔ جبکہ یہ سوال مشہور اینکر کی جانب سے اپنے پروگرام میں ان سے پوچھا گیا کہ شادی کے بعد آپ کی زندگی میں کتنی تبدیلیاں واقع ہوئی ہیں۔

جس کے جواب میں سجل نے یہ جواب دیا مگر واضح رہے ساتھ میں ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر آپکا جیون ساتھی تعاون کرنے والا ہو تو زندگی آسانی سی گزر جاتی ہے، یہ بات کہتے ہوئے انہوں نے اپنے شوہر کا حوالہ دیا کہ کہ احد بڑے تعاون کرنے والے شوہر ہیں۔

اداکارہ سجل علی نے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اپنے شوہر کا نام ہٹا لیا:

شوبز کی معروف اداکار جوڑی سجل علی اور احد رضا میر مداحوں کی سب سے پسندیدہ جوڑی تصور کی جاتی ہے۔ لیکن گزشتہ چند ماہ سے احد اور سجل کو ایک ساتھ نہیں دیکھا گیا، یہاں تک کہ ان کی بہن صبور علی کی شادی میں بھی سجل اپنے شوہر کے بغیر نظر آئیں اور اُس دوران احد رضا میر دبئی میں کسی تقریب میں شرکت کرنے گئے تھے۔

یہ سب دیکھنے کے بعد مداحوں کی تشویش میں مزید اضافہ ہوا اور وہ یہ قیاس آرئیاں کرتے نظر آئے کہ ان دونوں اداکاروں نے بہت پہلے ہی علیحدگی اختیار کرلی تھی۔ اب مداحوں کے لیے یہاں ایک اور پریشان کن بات یہ ہے کہ اداکارہ سجل علی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام سے احد کا نام ہٹا دیا ہے۔

اس سے پہلے انسٹا گرام پر سجل علی کا نام سجل احد میر تھا اور اب انہوں نے اپنے نام کے ساتھ احد رضا میر کا نام ہٹاتے ہوئے صرف سجل علی کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ایک سال سے اس خوبصورت جوڑی میں علیحدگی سے متعلق خبریں سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں جس پر سجل علی اور احد رضا میر کی جانب سے اب تک کوئی تسلی بخش تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow