کھیل ختم، مبارک ہو پاکستانیوں ۔۔ بلاول بھٹو نے اچانک قوم کو کون سی خوشخبری دے دی؟

image

اب عمران خان چلے جائیں گے، اپوزیشن جیت گئی، گزشتہ رات ایم کیو ایم اور متحدہ اپوزیشن کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد یہ حالات پیدا ہو سکتے ہیں۔ ہوا کچھ یوں ہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے رات گئے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہہ ڈالا کہ متحدہ اپوزیشن کے ایم کیو ایم سے معاملات طے پا گئے ہیں۔

اب ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی اور پی پی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی مذکورہ معاہدے کی توثیق کریں گی۔

اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم انشاء اللہ آج میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کر دیں گے۔ یہاں یہ بھی واضح کر دینا بہت ضروری ہے کہ دونوں جماعتوں کے درمیان تحریک عدم اعتماد پر ایک دوسرے کا ساتھ دینے کیلئے یہ معاہدہ کل رات گئے ہوا۔

اور اب بظاہر یوں لگتا ہے کہ ایم کیو ایم کے شامل ہونے سے اپوزیشن جماعتیں اور بھی زیادہ طاقتور ہو جائیں گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts