کیا خطاب کے دوران وزیر اعظم عمران خان واقعی آبدیدہ ہوگئے تھے؟ ویڈیو دیکھیے

image

پاکستانی سیاست اِس وقت بہت اہم موڑ پر کھڑی ہے۔ حکومت اور اپوزیشن پارٹیاں آمنے سامنے ہیں کیونکہ عدم اعتماد کی تحریک ان دنوں جاری ہے جس کی ووٹنگ چند دن بعد ہوگی اور پھر فیصلہ سامنے آجائے گا۔

حکومت کی جانب سے جلسے کیئے جا رہے ہیں وہیں 27 مارچ کو اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں ہونے والا جلسہ جس کی کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔

انہی میں سے عمران خان کے جلسے سے خطاب کے دوران جذباتی ہونے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پیجز پر زیر گردش ہے جس میں سوال یہ کیا جا رہا ہے کہ آیا وزیراعظم تقریر کے دوران ہنس رہے تھے یا پھر وہ رو رہے تھے؟

مذکورہ ویڈیو ری ویو اِٹ پیج پر شئیر کی گئی جس پر سوشل میڈیا صارفین نے مختلف تبصرے بھی کیئے۔

کئی سوشل میڈیا صارفین ویڈیو پر اپنا تبصرہ کرتے دکھائی دیئے۔ کئی صارفین نے کہا کہ عمران خان عوام سے خطاب کے دوران آبدیدہ ہوگئے تھے کیونکہ وہ قوم کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔

ویڈیو دیکھیں اور بتایئے کہ آپ کو کیا لگتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts