کرائے کے گھر میں رہتا ہوں.. اتنی دولت کمانے کے باوجود آج تک اپنا گھر کیوں نہیں خریدا؟ انوپم کھیر کا انکشاف

image

گھر بنانا ہر انسان کی زندگی کا خواب ہوتا ہے خواہ کوئی کتنا ہی غریب یا امیر ہو جبکہ مشہور شخصیات اپنے گھر کے حوالے سے زیادہ حساس ہوتی ہیں کیوں کہ لوگ ان کے گھر کو ان کی شخصیت کا آئینہ دار ہی سمجھتے ہیں۔ لیکن مشہور بھارتی اداکار انوپم کھیر نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ وہ ابھی تک گھر بنا ہی نہیں سکے ہیں۔ انوپم کھیر کہتے ہیں “میں کامیاب ہونے کے باوجود ابھی تک اپنا گھر نہیں بنا سکا۔ ایک گھر خریدا تھا وہ اپنی ماں کو دے چکا ہوں“

بڑا گھر دلایا تو ماں ناراض ہوگئیں

اپنے گھر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انوپم کھیر کا مذید کہنا ہے کہ اپنا گھر تو دور کی بات ہے ان کے پاس ایک فلیٹ تک نہیں ہے البتہ شملہ میں انھوں نے اپنی والدہ کے لئے 9 کمروں پر مشتمل ایک بڑا سا گھر خریدا ہے جس پر ان کی ماں نے انھیں ڈانٹا بھی تھا اور کہا تھا کہ انھیں اتنے بڑے گھر نہیں۔

ریلوے اسٹیشن پر سویا کرتا تھا

نجی زندگی کی تلخ یادوں پر روشنی ڈالتے ہوئے انوپم کھیر کا کہنا تھا کہ وہ 1981 میں ممبئی آئے تھے اور اس وقت ان کی جیب میں صرف 37 روپے تھے۔ اتنی تنگی کی وجہ سے انھیں ریلوے اسٹیشن پر سونا پڑتا تھا اور یہ باتیں انھوں نے اپنی والدہ کو نہیں بتائیں دوسری جانب گاؤں میں ان کی والدہ پر کیا گزرتی تھی وہ بھی اپنے بیٹے کو کبھی نہیں بتاتی تھیں تاکہ وہ پریشان نہ ہو۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow