ناصر چنیوٹی یہ وہ نام ہے جس سے دنیا میں ہر آدمی واقف ہے کیونکہ انہوں نے دنیا کے ہر روتے ہوئے کے چہرے پر مسکراہٹ لیکر آئے ہیں۔ اب ان کے ساتھ ہوا یہ ہے کہ ملک سے باہر لندن میں ایک پل پر بیٹھے ہوئے نظر آئے ہیں اور اس وائرل ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے ٹھنڈ سے بچنے کیلئے ایک گرم شال اوڑھ رکھی ہے۔
جب انہیں معلوم ہوا کہ ویڈیو بنائی جا رہی ہے تو انہوں نے مذاق میں یہ کہا کہ میں کوئی مانگنے والا نہیں ہوں، تھک گیا ہوں تو یہاں ہی بیٹھ گیا ہوں۔ ساتھ ہی ساتھ یہ بھی کہا کہ شوٹنگ ہو رہی ہے اور یہاں میرا شوٹ بھی ہے۔ اب آپ کو بتاتے ہیں کہ اس ویڈیو کے پیچھے اصل ماجرا کیا ہے اور یہ کون ہیں جنہوں نے انکی ویڈیو بنائی ہے؟
پاکستان کے یہ پنجابی اداکار اکثر ہندوستانی اداکاروں کے ساتھ مل کر فلمیں بنایا کرتے ہیں اور اسی قسم کی ایک فلم کی شوٹنگ کیلئے ناصر چنیوٹی لندن میں موجود ہیں جبکہ یہ ویڈیو بھی ہندوستان میں انتہائی مشہور اداکار گپی گریوال نے بنائی ہے، اسی ویڈیو میں دیگر مشہور بھارتی اداکار جیسے سینئر اداکار بی این شرما، اداکارہ جیسمن بھاسین، فنی اداکار ہربی سنگھا و دیگر بھی ان کے ساتھ شوٹنگ میں مصروف تھے۔
مزید یہ کہ یہاں ایسی کوئی بات نہیں کہ ناصر چنیوٹی لندن میں کسی مشکل میں ہیں بلکہ وہاں وہ ایک تو شوٹنگ کی وجہ سے بیٹھے تھے اور تھک بھی گئے تھے۔ یہی نہیں بلکہ پہلی نظر پڑتے ہی اس ویڈیو پر لوگ یہ سمجھ رہے ہیں کہ ناصر چنیوٹی لندن میں مشکل حالات میں یا پھر بے گھر ہو گئے ہیں لیکن ایسی کوئی بات نہیں۔
واضح رہے ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا کی زینت بنی تو فوراََ ہی وائرل ہو گئی، اب تک اس ویڈیو کو 591 ہزار لوگ دیکھ چکے ہیں اور 20 ہزار لوگوں نے اس ویڈیو پر پسندیدگی کا اظہار بھی کیا۔