حالیہ سیاسی ہلچل نے موجودہ حکومت کے لئے کئی خطرات پیدا کردیے ہیں اور صورتِ حال نازک ہوگئی ہے۔ ایسے حالات میں وزیر اعظم عمران خان نے الیکٹرانک پاسپورٹ کا اجراء کرتے ہوئے تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے تقریر کی اور کہا کہ “ملکوں میں سیاسی بحران آتے رہتے ہیں یہ کوئی نئی بات نہیں ہے اور اس وقت بیرون ملک سازش کی گئی ہے“ وزیرِ اعظم نے اس صورت حال کو امپورٹڈ بیان قرار دیا۔
لوگ سمجھ رہے ہیں ہم حکومت بچانے کے لئے ڈرامہ کررہے ہیں
اس خطاب میں وزیرِ اعظم نے پراسرار خط کا ذکر بھی کیا اور کہا کہ وہ اس خط کو اپنی اتحادی جماعت اور سینئیر صحافیوں کو دکھائیں گے۔ عمراں خان کہتے ہیں کہ “لوگ سمجھتے ہیں کہ یہ ڈرامہ ہورہا ہے، شک کیا جارہا ہے یا میں حکومت بچانے کے لئے ایسا کررہا ہوں جبکہ ایسا نہیں ہے کوئی ڈرامہ نہیں ہورہا۔ ہم نام نہیں بتا سکتے کہ کن ممالک نے ہمیں دھمکی دی ہے۔
آج وزیرِ اعظم قوم سے خطاب کریں گے
اسی حوالے سے وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے بیان جاری کیا ہے کہ عمران خان آج شام کو قوم سے خطاب کریں گے۔ کپتان آخری بال تک لڑے گا۔ شیخ رشید کے مطابق آج کابینہ کا ایمرجنسی اجلاس بھی ہے جس میں دس صحافی شرکت کریں گے۔