گیم اوور ہوگیا؟ ملک میں ایمرجنسی لگانے سے متعلق حامد میر نے اہم انکشاف کر دیا

image

ملک بھر میں سیاسی پارہ اِس وقت عروج پر ہے۔ تحریک عدم اعتماد کی ووٹنگ کا وقت جیسے جیسے قریب آتا جا رہا ہے ویسے ویسے سیاسی ماحول میں افراتفریح کا عالم دکھائی دے رہا ہے۔

اب اس حوالے سے معروف صحافی حامد میر کا تہلکہ خیز ٹوئٹر بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے پاکستان میں ایمرجنسی نافذ کرنے سے متعلق ٹوئٹ کی ہے۔

حامد میر نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ آج صبح سے ہی لوگ ملک میں ایمرجنسی لگانے کا کی باتیں کر رہے ہیں۔ اس بارے میں آئین کافی واضح ہے۔

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ایمرجنسی کے اعلان کے لیے اسمبلی سے توثیق کی ضرورت ہے۔ امید ہے کہ عقل غالب آسکتی ہے کیونکہ ایمرجنسی کی ضرورت نہیں ہے۔

وہیں دوسری جانب اہم پارٹی رہنماؤں کے استعفیٰ، ایم کیو ایم پاکستان کا اپوزیشن کا ساتھ معاہدے کی توثیق اور علیم خان گروپ کا پرویز الہی کو ووٹ نہ دینے پر حکومت پر خطرے کے بادل منڈلانے لگے ہیں۔

دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان آج شام قوم سے خطاب بھی کرنے والے ہیں۔ ایک اور جانب عمران خان کو دھمکی آمیز خط کا معاملہ بھی زیر بحث ہے۔ اس سے متعلق وزیر اعظم کا بیان بھی سامنے آیا تھا کہ وہ صحافیوں کو وہ دکھائیں گے لیکن بعد ازاں کچھ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ انہوں نے خط اپنی کابینہ کے ارکان کو دکھا دیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts