پاکستان بھر کی عوام کی توجہ اس وقت ملکی صورتحال پر جمی ہوئی ہے۔ جہاں وزیراعظم کے اتحادیوں نے ایسے وقت میں انہیں استعفیٰ بھجوا کر ان کے وزارتِ عظمیٰ سے مستعفی ہوجانے کا مطالبہ کر دیا ہے تو ایسے موقع پر عمران خان اور آرمی چیف کی ملاقات خاص توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے ملاقات کرنے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی وزیر اعظم ہاؤس پہنچے ہیں جہاں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر بات چیت جاری ہے۔
سوشل میڈیا پر ہر جانب حکومت اور اپوزیشن زیر بحث ہیں صارفین بھی اس حوالے سے ردعمل کا اظہار کرتے نظر آرہے ہیں۔
اس موقع پر آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کا وزیر اعظم ہاؤس پہنچنا ایک قابل غور بات ہے۔
خیال رہے وزیر اعظم عمران خان آج رات قوم سے خطاب کرنے والے ہیں جس میں ملکی صورتحال پر بات چیت کریں گے۔ یہ بھی یاد رہے کہ وزیر اعظم اپنے بیان میں پہلے ہی یہ عزم ظاہر کر چکے ہیں کہ وہ آخری گیند تک لڑیں گے۔