موجودہ حکومت میں جہاں حکومت کے بھروسے مند ساتھی بھی ساتھ چھوڑ کر جارہے ہیں وہیں عمران خان کے اتحادی اور وزیر داخلہ شیخ رشید نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ "اگرچہ مجھے مشاورت میں شامل نہیں کیا گیا لیکن عمران خان پیسوں کے 2،4 ٹرک مجھے بھی دے دیتے تو نوبت یہاں تک نہ پہنچتی"
عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہوں
یہ بات شیخ رشید نے کس پیرائے میں کہی اس بارے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا البتہ آگے وزیر داخلہ مزید کہتے ہیں کہ ضمیر فروشوں کی سوچ کچھ بھی ہو لیکن عوام عمران خان کے ساتھ ہے اور وہ خود بھی عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔
اسامہ بن لادن اور صدام حسین کا مال بھی کھایا
تقریب کے دوران وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کیڑے مکوڑے پیسوں کے عوض اپنا ضمیر بیچتے ہیں۔ پیسہ اپوزیشن کی کمزوری ہے اور ضمیر فروشوں نے اسامہ بن لادن اور صدام حسین کا مال بھی کھایا لیکن ضمیر فروش ناکام ہوں گے اور اگلے الیکشن میں خود چل کر عمران خان کے پاس آئیں گے لیکن عمران خان سب کو معاف کردیتے ہیں
سعودی بادشاہ کے زریعے فوج پر دباؤ ڈالا گیا
حیرت انگیز انکشاف کرتے ہوئے شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ انھوں نے سعودی عرب کے بادشاہ عبداللہ کے زریعے فوج پر دباؤ ڈالا لیکن فوج نہیں چاہتی تھی کہ وہ سعودی عرب جائیں پھر اٹک میں ڈرامہ ہوا اور کہا گیا کہ ان کی طبیعت خراب ہے جس کے بعد انھیں. علاج کی خاطر سعودی عرب بھیج دیا گیا