آسمان میں اُڑتے ہوئے جب پانی میں گریں تو کیا ہوا؟ صاحبہ کی اونچائی سے پانی میں گرنے کی ویڈیو وائرل

image

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار افضل خان المعروف 'ریمبو' کی اہلیہ صاحبہ اکثر اپنے یوٹیوب چینل بالخصوص اپنے فیسبک اکاؤنٹ پر مختلف سرگرمیوں میں مصروف رہنے کی ویڈیوز شئیر کرتی رہتی ہیں۔

اب انہوں نے اپنی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی ہے جس میں وہ پہلی بار پیرا گلائڈنگ کرتے ہوئے نظر آئیں جو وائرل ہو رہی ہے۔

اداکارہ نے پیرا گلائڈنگ کے تجربے کو مداحوں کے ساتھ شئیر کیا۔ لیکن یوں لگا کہ پہلی بار پیرا گلائڈنگ کا تجربہ اتنا کامیاب نہ ہوا۔

34 سیکنڈز کی مختصر ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ایک خوبصورت مقام پر صاحبہ کو پیرا گلائڈنگ میں مہارت رکھنے والے دو شخص اُنہیں دوڑاتے ہوئے لے جاتے ہیں جس کے بعد صاحبہ آسمان کی جانب اُڑان بھرنے لگتی ہیں۔

مگر کچھ ہی لمحے بعد وہ آسمان سے اُڑتے ہوئے نیچے پانی میں آگرتی ہیں جن کی مدد کے لیے باڈی گارڈ وہاں اسپیڈ بوٹ پر فوراً پہنچ جاتا ہے اور اُنہیں پانی سے نکال لیتا ہے۔

دیکھیئے ویڈیو۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow