شدید گرمی سے شہری پہلے ہی بے حال ہیں کہ محکمہ موسمیات نے ایک اور خبر جاری کردی۔ ماہرین کے مطابق آئیندہ 24 گھنٹوں میں درجہ حرارت خشک اور گرم رہے گا جبکہ پارہ 41 ڈگری تک جاسکتا ہے
محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت 23 اور زیادہ سے زیادہ 39 تا 41 تک جاسکتا ہے۔ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 12 فیصد ہے
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ پانی پینے اور غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایات کی ہیں۔