وزیراعظم آج قوم سے خطاب کریں گے.. کل کا خطاب موخر ہونے کے بعد فواد چوہدری کا اعلان

image

وزیراعظم عمران خان کو ملنے والے خط نے ملک بھر میں کافی بے چینی کی فضا پیدا کرتی ہے اور ہر شہری خط کے زرائع کے بارے میں جاننا چاہتا ہے البتہ وزیراعظم کے مطابق خط بھیجنے والے کا نام ظاہر کرنا ملک کی سلامتی کے لئے خطرہ ثابت ہوسکتا ہے اور اسی وجہ سے انھوں نے کل قوم سے خطاب کا اعلان کرنے کے بعد موخر کردیا تھا۔

البتہ وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ کے زریعے وزیراعظم کے آج دوبارہ قوم سے خطاب کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ کل وزیراعظم کے خطاب کے موخر ہونے کی اطلاع پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے دی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts