ملک کی سیاسی صورتحال میں اس وقت تحریک عدم اعتماد کو لے کر خوب گہما گہمی پائی جاتی ہے اور اب اپوزیشن نے دعویٰ کر دیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اسمبلیاں تحلیل کرنے پر راضی ہو گئے ہیں۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن رہنماؤں کے اجلاس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ موجودہ صورتحال میں وزیراعظم عمران خان نے محفوظ راستہ مانگا ہے۔
زرائع کے مطابق عمران خان نے کہا ہے کہ اگر اپوزیشن تحریک عدم اعتماد واپس لے لے تو میں اسمبلیاں تحلیل کر دوں گا اور اگر اپوزیشن اس پر متفق نہ ہوئی تو ہر طرح کے حالات کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہوں۔
پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا عمران خان کی پیشکش پر مؤقف:
پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ آپ کیلئے باعزت راستہ یہی ہے کہ آپ مستعفی ہو جائیں۔ مزید یہ کہ آپ نے اپنی اننگز کھیل لی ہے، آپ کو شکست ہو گئی ہے۔ جبکہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آپ نے یہ خط اپنے ایک وزیر سے خود لکھوایا، خط کا معاملہ قومی سلامتی کا نہیں۔