کرینہ کے والد بیماری کی وجہ سے اپنے بھائی کی موت بھی بھول گئے، رنبیر کپور کا تایا سے متعلق انکشاف

image

بھارتی فلمی دنیا میں کپور خاندان کا کو ئی ثانی نہیں، لیکن اب اسی خاندان سے متعلق ایک اہم خبر سامنے آئی ہے۔ جس میں مشہور اداکار رنبیر کپور نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ ان کے تایا اور کرینہ کپور کے والد رندھیر کپور بھولنے کی بیماری (ڈیمنشیا) میں مبتلا ہیں یہی نہیں بلکہ ابھی یہ اس بیماری کے ابتدائی مراحل میں ہیں۔

اداکار کا یہ بھی کہنا تھا کہ حال ہی میں انہوں نے میرے والد رشی کپور کی زندگی کی آخری فلم " شرما جی نمکین "دیکھی تو وہ ان سے بات کرنا چاہتے تھے اور یہی فلم دیکھنے کے بعد وہ میرے پاس آئے اور کہا کہ اپنے والد کو بتاؤ کہ انہوں نے بہت اچھا کام کیا ہے اور پھر رندھیر کپور کافی دیر تک اپنے چھوٹے بھائی رشی کپور کو ڈھونڈ تے رہے، اس کے بعد مجھ سے کہا کہ کہاں ہیں وہ؟ انہیں بلاؤ مجھے ان سے بات کرنی ہے۔

یاد رہے کہ رشی کپور کی یہ آخری فلم او ٹی ٹی پلیٹ فارم ایمازون پر ریلیز ہو ئی۔ مایاناز اداکار رشی کپور نے اپنی زندگی میں ہی اس فلم کا کافی حصہ عکس بند کر لیا تھا اور جو حصہ رہ گیا وہ پریش راول نے مکمل کیا۔ واضح رہے کہ ہندی فلم انڈسٹری کی جان سمجھے جانے والے سینئر اداکار رشی کپور 30 اپریل 2020 میں ممبئی میں انتقال کر گئے، اس وقت ان کی عمر 67 سال تھی ۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow