رمضان کے آغاز سے ہی نجی ٹی وی چینل پر بعد اِفطار گیم شوز کا آغاز ہوگیا ہے۔ وہیں پاکستان کے معروف اداکار و ہوسٹ فہد مصطفیٰ بھی اپنے گیم شو کی وجہ سے مقبولیت رکھتے ہیں۔
اداکار کے گیم شو کا کل پہلا روز تھا جس میں مختلف شہروں کی ٹیمز کے کپتانوں کا استقبال کیا گیا۔ ٹیموں کے کپتانوں کے نام عدنان صدیقی، شائستہ لودھی، اعجاز اسلم، ثنا جاوید، شعیب ملک، سرفراز احمد اور اُشنا شاہ ہیں۔
فہد مصطفیٰ کے شوز کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں وہیں پروگرام کے دوران اداکار و میزبان شائستہ لودھی کے ساتھ پروگرام میں کچھ ایسا ہوا جسے دیکھ کر صارفین بھی چونک گئے۔
سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ڈاکٹر شائستہ اپنے ہاتھ میں بریف کیس تھامے ہوتی ہیں اور جیسا ہی انعام کھلتا ہے تو خوشی سے آگے بڑھتی ہیں اور بے دھیانی میں ان کا پیر پھسل جاتا ہے جس کے بعد وہ پروگرام کے فلور پر سلپ ہوجاتی ہیں اور ان کے ہاتھ سے بریف کیس بھی گرجاتا ہے۔
مذکورہ ویڈیو پر صارفین اپنے تبصرے جاری کر رہے ہیں۔
ایک صارف نے ویڈیو پر کمنٹ کیا کہ دھیان سے ابھی تو صرف پہلا روزہ ہوا ہے۔
ایک اور صارف لکھتی ہیں کہ اتنے بڑے بڑے چولے اور ہیلز سنڈل پہن کر گیم شو میں آئیں گی تو یہی ہوگا۔
ایک اور صارف نے ان کی حمایت میں لکھا کہ عام لوگوں کے لیے پھسلنا ٹھیک ہے تو اداکاروں یا ماڈلز کے لیے کیوں نہیں؟ وہ بھی انسان ہیں۔