بیٹی کا ارمانوں سے بنایا جہیز آنکھوں کے سامنے جل گیا ۔۔ ایسے گھر کی داستان جہاں بیٹی کی شادی سے 3 مہینے پہلے آگ لگ گئی؟

image

لڑکا ہو یا لڑکی دونوں کے گھر والوں کو اپنے بچوں کی شادی کے بہت ارمان ہوتے ہیں لیکن کبھی کبھار یہی ارمان کچھ ہی لمحوں میں خاک ڈھیر بن جاتے ہیں۔ تو جی آج ہم آپکو ایک ایسی کہانی بتانے جا رہے ہیں جس میں گھر میں آگ لگی اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے سب کچھ ختم ہو گیا، آئیے جانتے ہیں۔

یہ واقعہ ہے پنجاب کے علاقے پتوکی کا۔ جہاں ان غریب ماں باپ کی بیٹی کی شادی کچھ دن بعد ہونی تھی مگر ہوا کچھ یوں کہ گھر میں بجلی چلی گئی تو بیٹی نے کہا کہ میں سب کیلئے ناشتہ بنا لیتی ہوں تو وہ دیگچی دھونے کیلئے کچن سے باہر آئی تو چولہا چلتا ہی چھوڑ دیا، بس پھر کیا تھا دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

7 سے 8 لگی رہنے والی آگ میں بیٹی کے جہیز کی ایک ایک چیز جل گئی، ہماری آنکھوں کے سامنے بیٹی کے لیے ارمانوں سے لائی ہوئی چیزیں جل رہی تھیں اور ہم کچھ نہیں کر پا رہے تھے۔ مجبور ماں کا کہنا تھا کہ بیٹی کے سامان کے ساتھ گھر کا پہلے سے موجود سارا سامان جل گیا یہاں تک کہ اب ہمارے پاس کھانا بنانے کو نہ تو برتن ہیں اور نہ ہی چائے بنانے کیلئے چینی، پتی۔ لیکن پھر بھی ہر حال میں اللہ پاک کا شکر ادا کرتے ہیں جس نے ہماری جان تو بچا لی۔

اس افسوسناک واقعے پر بات چیت کرتے ہوئے ماں کا کہنا تھا کہ گھر کے سامان کے ساتھ اب گھر کے کمرے بھی آگ لگنے کی وجہ سے گر گئے ہیں جس کی وجہ سے کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ہاں لیکن محلے دار اچھے ہیں جنہوں نے ہمیں کچھ برتن، بسترے دیے ہیں جس سے گزارا کر رہے ہیں۔

اس کے علاوہ آپکو یہ بھی بتاتے چلیں کہ آگ لگ جانے سے سب کچھ گھر کا جل کا خاکستر تو ہو گیا لیکن ان کی جان بچانے کیلئے محلے دار مسلسل 7 سے 8 گھنٹے آگ پر پانی پھینکتے رہے۔ واضح رہے کہ اس واقعے سے متعلق معلومات میرا پاکستان ویب چینل سے اخذ کی گئی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts