دعا زہرہ کے بعد کراچی کی ایک اور لڑکی گھر سے لاپتہ۔۔ والدہ نے کیا انکشاف کیا؟

image

کراچی میں دن دہاڑے چوری اور ڈکیتی کے واقعات تو عروج پر تھے ہی لیکن حال ہی میں بچیوں اور لڑکیوں کے اپنے گھروں سے غائب ہونے کے واقعات بھی سامنے آرہے ہیں جن کے والدین نے اپنی بیٹیوں کے اغوا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

دعا زہرہ کے کیس کے سامنے آنے کے کچھ دن بعد ہی کراچی کی ایک اور 16 سالہ لڑکی نمرہ کاظمی بھی گھر سے لاپتہ ہوگئی ہیں۔ نمرہ S1- Malir, Saudabad کی رہائشی ہیں۔ نمرہ کی والدہ کا کہنا ہے کہ وہ 20 اپریل صبح 9 بجے گھر سے کسی کام سے نکلی تھیں اور جب کچھ دیر بعد واپس آئیں تو ان کی بیٹی گھر میں موجود نہیں تھی۔

نمرہ کی والدہ نے پولیس سے درخواست کی ہے کہ ان کی بیٹی کو جلد سے جلد تلاش کیا جائے جبکہ ان کا خدشہ ہے کہ نمرہ کو کسی نے گھر سے اغوا کیا ہے۔

واضح رہے کہ چند دن پہلے دعا زہرہ بھی اپنے رہائشی علاقے سے لاپتہ ہوگئی تھیں اور پولیس ابھی تک انھیں تلاش کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts