یہ 17 لاکھ کا پرس لیتی ہیں! ہر پرس کی قیمت لاکھوں میں ہے ۔۔ حنا ربانی کھر اتنے مہنگے پرس کیوں استعمال کرتی ہیں؟

image

گزشتہ دنوں فواد چوہدری کی جانب سے حنا ربانی کھر کے مہنگے ترین برکنز ہینڈ بیگز پر کافی تنقید ہوئی سوشل میڈیا پر ہر جگہ نئی وزیرِ خارجہ کے اسٹائل پر بحث شروع ہوگئی۔ وزیرِ خارجہ حنا ربانی اپنے باوقار انداز کی وجہ سے شہرت تو پہلے بھی رکھتی تھیں لیکن اب ان کے ہینڈ بیگز لوگوں کی توجہ کا مرکز ہیں۔ تو آئیے جانتے ہیں حنا ربانی کے پاس کون سے مہنگے برانڈز کے بیگ ہیں اور ان کی کیا قیمت ہے؟

ن لیگ کے تحت بننے والی حکومت میں وزارت خارجہ کا حلف لینے کے بعد حنا ربانی کھر پہلی بار دفتر گئیں تو انھوں نے newbottega برانڈ کا سیاہ بیگ لیا ہوا تھا جس کی قیمت 2,400 ڈالرز یعنی پاکستانی ساڑھے 4 لاکھ روپے ہے۔ جبکہ پیروں میں موجود خوبصورت سینڈلز rogervivier برانڈ کی ہیں جن کی قیمت پاکستانی ایک لاکھ تریسٹھ ہزار ہے۔

حنا ربانی کھر کا تعلق پنجاب کے ایک بااثر خاندان سے ہے۔ ان کے والد غلام نور ربانی کھر پاکستان کے مشہور سیاست دان ہونے کے علاوہ پنجاب کی رئیس ترین شخصیت بھی تھے۔ شاید یہی وجہ ہے کہ روپے پیسے کی ریل پیل ہونے کی وجہ سے حنا ربانی کھر کو مہنگے ہینڈ بیگز رکھنے کا شوق ہے۔

یہ اس وقت کی تصویر ہے جب حنا ربانی کھر بھارتی دورے پر گئی تھیں۔ حنا کے ہاتھوں میں موجود یہ سیاہ خوبصورت بیگ برکن برانڈ کا ہے جس کی قیمت پاکستانی تقریباً 17 لاکھ سے زائد ہے۔

لوئس ویٹوں ایک مشہور برانڈ ہے۔ اس تصویر میں حنا ربانی جو پرس لئے ہوئے ہیں، انڈیا ٹوڈے کے مطابق اس کی قیمت 85000 ہے جو کہ پاکستانی تقریباً 2 لاکھ بنتے ہیں۔

ہلکے براؤن رنگ کا یہ اسٹائلش بیگ فیرامیگو برانڈ کا ہے جس کی پاکستانی قیمت ایک لاکھ بیاسی ہزار تک ہے۔

سرخ رنگ کا یہ بیگ پراڈا برانڈ کا ہے جس کی پاکستانی کرنسی میں قیمت ایک لاکھ ساٹھ ہزار تک ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts