عید الفطر میں اب قریب ہے اور تمام لوگوں کو اب اس بات کی بھی پریشانی ہے کہ ان کے کپڑے وقت پر تیار ہو بھی پائیں گے یا نہیں۔ اور اسی قسم کی پریشانی مشہور اداکارہ زارا نور عباس کو بھی لاحق ہو گئی ہے۔
ان کی ایک ویڈیو خوب گردش کر رہی ہے جس میں وہ اپنے درزی سے پریشانی میں بات کرتے دیکھی جا سکتی ہیں۔
ویڈیو کے شروع میں تو وہ درزی سے کہتی ہیں کہ اب 3 دن رہ گئے ہیں کیا ہوگا تو درزی صاحب کہتے ہیں کہ کچھ کام رہ گیا ہے باقی سب تیار ہے تو آپ کو دکان پر آنے پڑے گا لیکن وہ کہتی ہیں کہ آپ اندازے سے سی لیں نا۔ مگر درزی کے اسرار کرنے پر انہوں نے روزے کے بعد دکان پر آنے کا کہا اور انہیں یہ تاکید بھی کی کہ اب آپ بھی دکان پر ہی رہیں کہیں چلے مت جائیے گا۔
ان کی یہ ویڈیو خوب مقبول ہو رہی ہے اور اب تک سوشل میڈیا پر اسے 106 ہزار لوگوں نے دیکھ لیا ہے جبکہ 3 ہزار لوگوں نے اسے پسند بھی کیا ہے۔