""2018 کے الیکشن سے پہلے ایک خاتون کو باقاعدہ پیسے دے کر میرے خلاف کتاب لکھوائی گئی۔ وہی لوگ اب عید کے بعد دوبارہ میری کردار کشی کرنا چاہتے ہیں لیکن میں آخری سانس تک ان کے خلاف لڑوں گا"
یہ کہنا ہے سابق وزیر اعظم عمران خان کا جنھوں نے آج ملتان میں ورکرز کنونشن سے خطاب کیا۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ شریف مافیا نے مرحومہ بینظیر بھٹو کے خلاف بھی بہت سی کارروائیاں انجام دیں اور ان کی سابقہ اہلیہ جمائما کو بھی تنگ کیا گیا جبکہ الیکشن سے پہلے ان کی کردار کشی کرنے کے لئے ایل خاتون کو پیسے دے کر کتاب لکھوائی گئی۔ اگرچہ عمران خان نے کسی کا نام نہیں لیا لیکن سیاست ڈاٹ پی کے مطابق ان کا اشارہ اپنی سابقہ اہلیہ ریحام خان کی جانب تھا
مئی میں مارچ کا اعلان
اس کے بعد ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے عمران خان نے مئی کے آخری ہفتے میں اسلام آباد میں مارچ کا اعلان کیا اور چاند رات کو بھی نوجوانوں کو پاکستان کا جھنڈا لے کر گھر سے باہر نکلنے کی ہدایت کی۔