“ان سے پوچھیں کہ ان سے شادی کرنے کے لئے مجھے کتنے پیسے دئیے گئے تھے، انھیں ایک سال تک برداشت کرنے کے لئے مجھے کتنے پیسے دئیے گئے تھے؟ اور انھیں میرا پیچھا کرنے کے لئے کتنے پیسے دئیے گئے ہیں؟ پیرانویا ایک بیماری ہے“
یہ الفاظ ہیں سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی دوسری سابقہ اہلیہ ریحام خان کے جو انھوں نے کل عمران خان کی تقریر کے جواب میں کہے۔ عمران خان نے اپنی تقریر میں نام لئے بغیر کہا تھا کہ "2018 کے الیکشن سے پہلے ایک خاتون کو باقاعدہ پیسے دے کر میرے خلاف کتاب لکھوائی گئی۔ وہی لوگ اب عید کے بعد دوبارہ میری کردار کشی کرنا چاہتے ہیں لیکن میں آخری سانس تک ان کے خلاف لڑوں گا"
عمران خان کا بیان
عمران خان کا کہنا ہے کہ شریف مافیا نے مرحومہ بینظیر بھٹو کے خلاف بھی بہت سی کارروائیاں انجام دیں اور ان کی سابقہ اہلیہ جمائما کو بھی تنگ کیا گیا جبکہ الیکشن سے پہلے ان کی کردار کشی کرنے کے لئے ایل خاتون کو پیسے دے کر کتاب لکھوائی گئی۔ اگرچہ عمران خان نے کسی کا نام نہیں لیا لیکن سیاست ڈاٹ پی کے مطابق ان کا اشارہ اپنی سابقہ اہلیہ ریحام خان کی جانب تھا اور اب ریحام خان نے بھی عمران خان کی ویڈیو کو ری ٹوئٹ کر کے اپنا بیان جاری کر دیا ہے۔