درزی کی دکان کے بعد اب دودھ کی دکان میں بھی ڈاکہ.. پولیس سے ملتے جلتے کپڑوں میں دودھ کی دکان میں چوری کی انوکھی واردات

image

گزشتہ چند روز پہلے اسلام آباد میں درزی کی دکان میں چوری کی واردات ہوئی جس میں چوروں نے سحری کے وقت دکان سے 7 لاکھ کے 240 سلے سلائے جوڑے چوری کر لئے۔

گزشتہ روز کراچی کے علاقے پی ایس ایچ ایس بلاک 6 میں افطار کے وقت چوری کی انوکھی واردات کی گئی۔ حیرت انگیز طور پر چوروں نے پولیس سے ملتی جلتی وردی زیب تن کی ہوئی تھی اور نقدی لے کر بھاگ گئے۔

سی سی ٹی وی ویڈیو مل گئی

پولیس کا اس واقعے پر کہنا ہے کہ دکان لوٹنے والا چور کوئی پولیس اہلکار بھی ہوسکتا ہے کیونکہ سی سی ٹی وی ویڈیو سے ایسا محسوس ہورہا ہے۔ پولیس کے مطابق ویڈیو کی مدد سے ملزم کو بہت جلد پکڑ لیا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts