شیخ رشید کی وگ اتار کرلانے والے کو 50 ہزار دوں گا ۔۔ مسلم لیگ ن کے حنیف عباسی نے عجیب و غریب اعلان کر دیا

image

وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی حنیف عباسی نے کہا ہے کہ جو بھی شیخ ریشد کی وگ اتار کر لائے گا اسے میں 50 ہزار روپے انعام میں دوں گا یہی نہیں بلکہ دوران پریس کانفرنس راولپنڈی میں یہ بھی کہا کہ شیخ رشید سیاسی مقابلہ کریں، جہاں سے یہ الیکشن لڑیں گے میں بھی وہاں سے ہی الیکشن لڑوں گا اور مقابلہ کروں گا۔

یہ جہاں جائیں گے انہیں گندے ٹماٹر ہی پڑیں گے۔ راولپندی میں حنیف عباسی نے مسجد نبویﷺ میں ہونے والے افسوسناک واقعے پر بھی گفتگو کی اور کہا کہ عمران خان کی ایما پر مسجد نبویﷺ واقعے کی منصوبہ بندی کی گئی۔اور اس میں شیخ رشید، ان کے بھتیجے اور عمران خان بھی شامل ہیں۔ جبکہ لوگ تو بد ترین دشمن کے سامنے بھی مسجد میں بات نہیں کرتے۔

آخر میں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مسجد نبویﷺ میں مریم اورنگزیب اور شاہ زین بگٹی کو گالیاں دی گئیں۔ ان سب لوگوں کیخلاف مقدمہ درج کرنا چاہیے اور گرفتار کرنا چاہیے کیونکہ یہ نواز شریف یا شہباز شریف کی بات نہیں مدینہ کے تقدس کی بات ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts