ڈھیروں دعاؤں کے بعد بیٹا پیدا ہوا، مگر اللہ نے واپس لے لیا ۔۔ اداکار نیئر اعجاز کی زندگی کے درد بھرے لمحات

image

شوبز انڈسٹری کے مایہ ناز اداکار نیئر اعجاز ایک ایسے اداکار ہیں جنہوں نے 1997 سے اب تک لا تعداد ڈراموں اور فلموں میں اپنی جان دار اداکاری سے دنیا کا دل جیتا۔ انہوں نے ہر فلم اور ہر ڈرامے میں منفرد کردار کر دکھائے، کبھی عورت کا کردار تو کبھی خواجہ سرا، کبھی ولن تو کبھی گبر ہر کردار میں انہوں نے خود کو خوب ڈھالا۔

نیئر اعجاز نے ماضی میں دیئے گئے انٹرویو میں اپنے متعلق بتایا تھا کہ: '' مجھے فوج میں جانے کا بھی شوق تھا اور کرکٹر بننے کا بھی لیکن شاید قسمت میں اداکار بننا ہی لکھا تھا۔ میں نے انڈر 19 کے کئی کرکٹ میچز کھیلے۔ کرکٹ میں آگے بڑھنے کا وقت آیا تو والد صاحب کی طبیعت ناساز ہوگئی اور مجھے وہ کام چھوڑنا پڑا۔ ''

اولاد کی محرومی سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ: '' میری شادی ایک خوبصورت عورت سے ہوئی، ہم ساتھ خوش بھی ہیں۔ لیکن اولاد کی نعمت سے محروم ہیں۔ ڈھیروں دعائیں کرنے کے بعد اللہ کی طرف سے بیٹے کی خوشی ملی لیکن خُدا نے جلد ہی اس کو واپس لے لیا۔ ''

والدہ نے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ: '' میری ماں مجھے ہمیشہ کہتی تھی کہ بیٹا اس لڑکی سے شادی کرنا جو تمھاری فکر کرے نہ کہ تم اس کی فکر کرو۔ ماں کی محبت تو پھر بے مثال ہے۔ زندگی کا سب سے افسوس ناک واقعہ تھا جبکہ میری ماں نے میرے ہاتھوں میں دم توڑا۔ ''


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow