ضرورت مند لوگ 2 کلو آٹے کی بوری لے جائیں۔۔ عامر خان نے مستحق لوگوں کی مدد کیسے کی؟

image

عامر خان کو بالی وڈ میں مسٹر پرفیکٹ کہا جاتا ہے جس کی وجہ ان کی بہترین اداکاری کے علاوہ ان کی فلموں کی اچھوتی کہانیاں اور انوکھے موضوعات ہیں۔ عامر خان کی ذہانت صرف فلموں تک ہی محدود نہیں بلکہ حقیقی زندگی میں بھی وہ کافی انوکھے کام کرتے ہیں۔ حال ہی میں عامر خان نے غریبوں کی مدد کا ایسا انوکھا طریقہ آزمایا کہ سب حیران رہ گئے۔ آئیے جانتے ہیں کہ عامر خان نے ایسا کیا کیا؟

غریب افراد کے لئے صرف 2 کلو آٹا

غریبوں کی مدد کرنے کے لئے معروف اداکار نے 2 کلو آٹے کے کئی تھیلے بنوائے اور اعلان کیا کہ مستحق افراد آئیں اور یہ تھیلے لے جائیں۔ سوچنے والی بات ہے کہ 2 کلو آٹا صرف اسی کے لئے ہی اہمیت رکھتا ہوگا جس کے پاس کھانے کو کچھ نہ ہو اور وہ انتہائی ضرورت مند ہو۔ ایسا ہی کچھ اس دن بھی ہوا۔ لوگوں نے سوچا کہ 2 کلو آٹے کے لیے کون خوار ہوتا پھرے لہذا صرف انھیں لوگوں نے آٹے کا تھیلا اٹھایا جو بہت زیادہ غریب اور مستحق تھے۔

گھر جا کر تھیلا کھولا تو اس میں سے کیا نکلا؟

یہ غریب افراد آٹا لے کر گھر پہنچے تو یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ تھیلے میں آٹے کے اندر 15 ہزار بھی دبے ہوئے موجود تھے۔ دراصل یہ عامر خان کی ٹرک تھی۔ وہ ایسے افراد کی مدد کرنا چاہتے تھے جو واقعی مستحق ہوں اور ان کے پاس آمدنی کا کوئی ذریعہ نہ ہو۔ اسی وجہ سے انھوں نے بظاہر کم مقدار میں آٹا رکھوایا اور اصل مدد اس تھیلے میں موجود رقم کے ذریعے کی۔ سچ ہے عامر خان کو مسٹر پرفیکٹ ایسے ہی نہیں کہا جاتا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow