چاند رات کو کپڑے لینے کے لیے نکل جاتے تھے ۔۔ ان 5 شوبز شخصیات کو بچپن میں کتنی عیدی ملتی اور عید کیسے گزارتے؟

image

عید الفطر رمضان المبارک کے بعد مسلمانوں کیلئے سب سے بڑا تحفہ ہوتا ہے لیکن انسان بڑا ہوجاتا ہے تو اس کی عید میں وہ بچپن والا رنگ نہیں رہتا، تو آج ہم انہی مشہور پاکستانی اداکاروں کی بات کریں گے جو آج بھی بچپن کی عید کو یاد کرتے ہیں، آئیے جانتے ہیں۔

ہمایوں سعید:

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے بہترین اداکار ہمایوں سعید کہتے ہیں کہ وہ بچپن میں عید سے پہلے ایک رات یعنی کہ چاند رات میں شلوار قمیض اور کھسہ لینے کیلئے چلے جاتے تھے اور پھر عید والے دن اپنوں کے ساتھ بیٹھ کر عید کی خوشیاں مناتے۔

اداکارہ نادیہ خان:

نادیہ خان کہتی ہیں کہ ان کی بچپن کی عید بہت ہی زیادہ خوشگوار ہوتی تھی۔ ان کی ساری فیملی دادی کے گھر چلے جاتے تھے جہاں پورا خاندان اکٹھا ہوجاتا تھا تو پھر ہم بچے بڑوں سے عیدی لیکر قریب والی دکان سے مٹھائی، کولڈرنک پیتے تھے اور کولڈڈرنک بھی ایسے پیتے تھے کہ جتنی بھی قسم کی لوڈ ڈرنک دکان پر ہوتیں وہ ہم سب تھوڑی تھوڑی چکھتے ۔

یہی نہیں خوب سارا کھیلتے، کوئی ہمیں نہیں روکتا۔اور تو اور دادی امی کا پورا گھر اس دن بھرا ہوا ہوتا تھا کیونکہ ابو جان کے 9 بہن بھائی ہیں تو پھر انکی فیملیاں بھی عید کرنے ہماری طرح وہیں آتی تھیں جس کے بعد بہت زیادہ خوشی محسوس ہوتی تھی۔

نیلم منیر:

نیلم منیر کہتی ہیں کہ وہ دن بھی کیا یادگار دن ہوتے تھے جب میں اور میری بہن ہم دونوں ایک جیسے کپڑے سلواتے تھے تاکہ سب سے اچھے لگیں لیکن اب کی عید مختلف ہے کیونکہ سب کی پسند بدل گئی ہے۔ اور اگر بات کریں عیدی کی تو بچپن میں عیدی لینا اچھا لگتا تھا اور اب عیدی دینا بہت اچھا لگتا ہے۔

اداکارہ کبریٰ خان:

کبریٰ کہتی ہیں کہ پوری فیملی میری لندن میں ہے اور میں یہاں ہوں تو ہم تینوں بہنیں عید پر یہ کوشش کرتی ہیں کہ ہم ایک جیسے کپڑے بنائیں تاکہ اچھا لگے اور ہمارے درمیان کوئی تو کنکشن رہے لیکن بچپن میں ایسا نہیں ہوتا تھا اور ہمارے کپڑے ایک جیسے نہیں ہوتے تھے۔

فیصل قریشی:

ہر کردار اچھے سے نبھانے والے فیصل قریشی نے ایک شو میں کہا کہ بچپن میں جب انہیں ایک دفعہ 850 عیدی ملی تو وہ خوشی سے پاگل ہو گئے اور انہیں پھر انتظار رہتا تھا کہ کب ان کے گھر سے قریبی مارکیٹ کھلے اور وہ وہاں اس عیدی کو خرچ کریں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow