آپ کے بغیر کوئی عید نہیں ۔۔ مشہور اداکارہ منال خان کی عید کے موقعے پر مرحوم والد کی یاد میں جذباتی پوسٹ وائرل

image

عید تو اپنوں کے سنگ ہی اچھی لگتی ہے مگر جس کے بھی اپنے اس موقعے پر اس کے ساتھ نہ ہوں اس کیلئے اس سے بڑا کوئی غم نہیں ہوتا۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری کی انتہائی مقبول اداکارہ منال خان نے ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔

جس میں انکی والد کی قبر کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ اور اسی تصویر پر انہوں نے ایک کیپشن بھی درج کیا ہے کہ " آپ کے بغیر کوئی عید نہیں"۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کل بروز منگل 3 مئی کو عید الفطر تو منائی جائے گی مگر منال خان کی طرح کئی اور لوگ بھی ہوں گے جو اس دنیا میں اپنوں کے بغیر ہی عید منائیں گے۔ بس ہم ان کے لیے دعا ہی کر سکتے ہیں کہ اللہ پاک ان کے دراجات بلند فرمائے۔

واضح رہے کہ اس تصویر کو ابھی تک سوشل میڈیا پر کئی ہزار لوگ دیکھ چکے ہیں اور ڈھائی ہزار سے زائد اس پوسٹ کو لائک بھی کر چکے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow