بالی ووڈ انڈسٹری کے کنگ 'شاہ رخ خان' کسی تعارف کے محتاج نہیں۔ کیونکہ شاہ رخ خان صرف نام نہیں بلکہ ایک خاص برانڈ بن چکے ہیں۔
انہوں نے کئی بالی ووڈ فلموں میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے۔ بالی ووڈ کنگ کی فلمیں آج بھی بہت شوق سے دیکھی جاتی ہیں۔
آج شاہ رخ خان سے متعلق کچھ ایسے دلچسپ و عجیب حقائق سے پردہ اٹھائیں گے جو اس سے پہلے آپ نے کبھی سنیں ہوں گے۔
1- مایہ ناز اداکار شاہ رخ کے فلمی کیریئر کے بارے میں تو ہم سبھی جانتے ہیں لیکن آن اسکرین ڈیبیو کرنے سے پہلے وہ دریا گنج کے ایک ریسٹورینٹ میں ملازمت کرتے تھے۔
2- شاہ رخ خان اپنی لگژری گاڑیوں میں خاص ہندسوں کی نمبر پلیٹس استعمال کرتے ہیں۔ان کی تمام کاروں کی نمبر پلیٹس 555 کے ہندسوں کی ہیں۔ یہ نمبر آپ کو شاہ رخ خان کی گاڑیوں ، موٹر بائیکس اور یہاں تک کہ ہر جرسی پر ملے گا۔ کیونکہ وہ اس نمبر کو بہت لکی مانتے ہیں اور وہ یہ بھی مانتے ہیں کہ یہ نمبر ان کے لیے خوش قسمتی کا باعث ہے۔
3- کیا آپ جانتے ہیں کہ شاہ رخ اور ان کی اہلیہ گوری نے تین بار شادی کی ہے۔ دی نیوز مین کے مطابق انہوں نے تین بار شادی کی ہے۔ شاہ رخ اور گوری کی شادی 26 اگست 1991 کو رجسٹرڈ ہوئی، پھر بعدازاں ان کا نکاح ہوا، اور بعد میں انہوں نے ہندی روایات کے مطابق شادی بھی کی۔
4- ان کے پاس پیسوں کی کوئی کمی نہیں یہی وجہ ہے کہ شاہ رخ خان اب چاند پر بھی زمین خرید چکے ہیں۔ جی ہاں اداکار واقعی چاند پر زمین کے مالک ہیں۔بھارتی ویب سائٹ کے مطابق شاہ رخ کی 52 ویں سالگرہ پر ان کی دو آسٹریلوی خواتین مداحوں نے انہیں چاند پر زمین تحفے میں دی تھی۔ inshorts.com کے مطابق، اداکار نے اپنے پرانے انٹرویو میں بھی اس بارے میں بات کی ہے اور ان کے پاس لونر ریپبلک سوسائٹی کے پلاٹوں کے سرٹیفکیٹ بھی موجود ہیں۔