اس گرمی میں اگر گھر سے نکلیں تو سڑک پر کام کرنے والوں کے لئے بھی پانی کی بوتل لے کر جائیں ۔۔ اداکارہ بُشریٰ انصاری ویڈیو پیغام دیتے ہوئے

image

گرمی، دھوپ، تپش، لُو، ہیٹ سٹروک سے ہر کوئی پریشان ہے۔ دوپہر کے وقت گھر سے باہر نکل جاؤ تو ایسا لگتا ہے جیسے تپتے صحرا میں نکل پڑے ہوں۔ گرمی کی شدت میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے وہیں پانی کی کمی سے صرف انسان ہی نہیں بلکہ جانور بھی پریشان ہیں۔

ایسے میں صرف اپنا ہی نہیں بلکہ معصوم اور بے زبان جانوروں کا بھی خیال رکھیں اور ٹریفک وارڈن کا بھی جو سارا سارا دن دھوپ اور گرمی میں عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لئے سڑکوں پر ڈیوٹی کرتے نظر آتے ہیں۔ اداکارہ بشرٰی انصاری نے بھی اپنا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔ جس میں وہ ٹریفک وارڈنز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ: ''

آج کل گرمی بہت پڑ رہی ہے۔ چرند پرند پریشان ہیں۔ ہم تو گھروں میں بیٹھ کر گرمی سے بہت پریشان ہیں۔ ایسے میں ایک چھوٹا سا آئیڈیا ہے جب اس دھوپ اور گرمی میں گھر سے باہر نکلیں تو اپنے ساتھ ایک ٹھنڈے پانی کی بوتل ٹریفک وارڈن کے لئے لازمی لے کر نکلیں۔ اس ٹریفک وارڈن کے لئے جو آپ کی خاطر سڑک پر کھڑے ہو کر ٹریفک کنٹرول کر رہا ہے۔ دھول، مٹی، مصیبتیں، ٹریفک کا شور اوپر سے آپ لوگوں کی غصے والی باتیں وہ سب بھگتتا ہے۔ اگر آپ ایسا کریں گے تو آپ خُدا کا شکر ادا کریں گے کہ آپ پانی کی ایک بوتل تو کسی کو دے سکتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow