سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات سے متعلق دلچسپ معلومات موجود ہوتی ہیں، جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
مشہور بھارتی کامیڈین بھارت سنگھ نے ان دنوں بھارتی سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر رکھی ہے، جبکہ ان کے خلاف بھارتی پنجاب میں ایف آئی آر بھی درج ہو چکی ہے۔
دراصل ہوا کچھ یوں کہ بھارتی سنگھ کی ایک ویڈیو کافی وائرل ہے جس میں وہ اداکارہ جیسمین بھاسن کے ہمراہ داڑھی اور مونچھوں کا مزاق اڑا رہی ہیں، تفریح اور مزاق میں اداکاری کرتے معلوم ہی نہیں ہوا کہ وہ کئی لوگوں کے جذبات مجروح کر رہی ہیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ٹئیگر فورس کے سربراہ جسی تلن نے جھلندر میں بھارتی سنگھ کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے، ایف آئی آر میں دفعہ 295 اے کے تحت الزامات عائد کیے گئے ہیں، جس میں جان بوجھ کر اور بدنیتی پر مبنی حرکتیں، مذہبی جذبات مجروح کرنا شامل ہیں۔
دوسری جانب بھارتی سنگھ کی جانب سے معافی مانگی گئی اور کہا کہ اگر میری طرف سے کسی کے بھی جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے تو صا لیے میں معافی مانگتی ہوں۔ ساتھ ہی کہنا تھا کہ اگر ویڈیو کو بار دیکھیں تو اس میں دل آزاری اور جذبات مجروح کرنے کا کوئی عمل موجود نہیں ہے۔