معذور بھکاری نے 4 سال پیسے جمع کرکے بیوی کو موٹر سائیکل تحفے میں دے دی

image

محنت کرنے کے لیے کوئی بھی کام چھوٹا یا بڑا نہیں ہوتا، یہاں تک کہ بھیک مانگنے کا کام بھی چھوٹا نہیں ہے، اگر آپ محنت کر رہے ہیں تو۔ بھارت کے ایک بھیکاری کے خوب چرچے عام ہو رہے ہیں جو خود معذور ہے لیکن اس نے محنت کرکے 4 سال تک پیسے جمع کیے اور اپنی بیوی کو ایک موٹر سائیکل خرید کر تحفے میں دی۔ یہ خبر ہے بھارت مدھیہ پردیش کے چندواڑہ ضلع سے تعلق رکھنے والا گداگر سنتوش ساہو کی۔ اس نے ایک،ایک روپیہ اکٹھا کرکے اپنی بیوی کو 90 ہزار بھارتی روپے کی موٹر سائیکل تحفے میں دی۔

حیران کُن بات یہ ہے کہ سنتوش ٹانگوں سے معذور ہے. وہ ٹرائی سائیکل پر بیٹھ کر اپنی بیوی مُنی کے ساتھ بھیک مانگتا تھا اور مُنی ٹرائی سائیکل چلانے میں ان کی مدد کرتی تھی۔ سنتوش روزانہ کی بنیاد پر 300 یا 400 روپے کماتے ہیں، اس میں سے بھی انہوں نے محنت کرکے بیوی کے تحفے کیلئے رقم جمع کی اور موٹر سائیکل خرید لی۔ اور اب دونوں میاں بیوی اسی موٹرسائیکل پر بیٹھ کر ادھر ادھر بھیک مانگنے جاتے ہیں۔ جس پر بہت سے لوگ ان کو پیسے دے دیتے ہیں، جبکہ کئی ایسے لوگ ہیں جو انہیں کوئی دوسرا کام کرنے کی تجویز دے رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts