انہیں 30 گولیاں ماری گئیں ۔۔ مشہور بھارتی گلوکار سدھو موسے والا انتقال کر گئے

image

سدھو موسے والا یہ وہ نام سے جو نہایت ہی کم عرصے میں شہرت کی بلندیوں پر پہنچے۔ یہ ایک سکھ گلوکار ہیں جن کا تعلق بھارتی پنجاب سے ہے۔ لیکن اب انہیں قاتلانہ حملے میں مار دیا گیا ہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انہیں 30 گولیاں ماری گئیں ہیں۔ سدھو موسے والا پر جب حملہ ہوا تو وہ ضلع مانسا میں موجود تھے۔ قاتلانہ حملے میں وہ شدید زخمی ہو گئے جس کے بعد انہیں مانسا کے ہی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔ یہی نہیں اس افسوسناک واقعے میں 2 افراد مزید بھی زخمی ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ اس وقت آپکو یہ بھی بتاتے چلیں کہ ان کے چاہنے والے پوری دنیا میں موجود ہیں جو کہ ان کے انتقال کے بعد کافی پریشان نظر آتے ہیں۔ اس وقت سوشل میڈیا پر کئی ایسی ویڈیوز گردش کر رہی ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سدھو موسے والا اپنی جیپ میں کہیں جا رہے ہیں اور ایک گاڑی نے جیسے ہی انہیں جاتے دیکھا تو ان کا تعاقب کیا اور انہیں سڑک پر ہی گولیاں مار کر شدید زخمی کر دیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow