چہرہ انسان کی شخصیت میں سب سے اہم کردار ادا کرتا ہے اور شوبز انڈسٹری کے لوگوں کیلئے ان کا چہرہ ہی سب کچھ ہوتا ہے مگر ملک کے مشہور اداکار فیصل قریشی کی ایک تصویر کافی وائرل ہو رہی ہے جسے دیکھ کر ہر کوئی پریشان ہو گیا ہے کہ انہیں آخری ہوا کیا ہے۔
اداکار فیصل قریشی جوکہ ہمیشہ اچھے انداز میں نظر آتے ہیں مگر اس تصویر میں ان کی ایک آنکھ پتھر کی معلوم ہو رہی ہے، اس گرمی میں بھی انہوں نے جیکٹ پہن رکھی ہے اور سر پر ایک مختلف رنگوں والی ٹوپی پہن رکھی ہے یہی نہیں ان کے چہرے پر غصہ بھی خوب نظر آرہا ہے۔
مزید یہ کہ عجیب و غریب حلیے والی ان کی یہ تصویر دیکھ کر تو لگتا ہے کہ جیسے واقعی ان کی یہ حالت ہو گئی ہے مگر حقیقت میں ایسا ہے نہیں کیونکہ انکا یہ حلیہ کسی انکے ڈرامے یا پھر فلم کیلئے ۔ اس بات کا ثبوت یہ ہے کہ انہوں نے یہ تصویر خود اپنے فیس بک پیج پر شیئر کی ہے جسے اب تک ہزاروں لوگ دیکھ چکے ہیں اور ڈھائی ہزار لوگ اسے پسند بھی کر چکے ہیں۔