موت کا کوئی وقت مقرر نہیں۔ پچھلے دنوں بھارت کے مشہور گلوکار سدھو موسے وال کی اچانک موت نے دنیا بھر میں موجود ان کے مداحوں کو غم میں مبتلا کر دیا۔ انہیں گولڈی براڈ نامی ایک شخص نے سڑک پر 30 گولیاں ماریں تھیں اور اس وقت وہ اپنی گاڑی میں موجود تھے۔
لیکن اب انکی سکھ روایات کے مطابق اخری رسومات ادا کی جا رہی ہیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کے ماں باپ غم سے نڈھال ہیں اور بار بار یہی کہہ رہے ہیں کہ اب ہمارا کیا ہوگا، ہمارے بڑھاپے کا سہارا تو چلا گیا۔ زرائع کے مطابق یہ اپنے والدین کا ایک ہی بیٹا تھا جو اپنے والدین کا بہت فرمانبردار تھا۔
اس کے علاوہ ویڈیو یہ بھی دیکجا سکتا ہے کہ سدھو موسے والا کے ماں باپ اس کے تابوت کے پاس سے اٹھ نہیں پا رہے اور غم سے نڈھال ہیں جبکہ ان کی اخری رسومات میں شریک دوست، اہلخانہ،رشتےدار اور مداح ایک قطار بنا کر ان کا آخری دیدار کرنے آ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ان کا انتقال 19 مئی کو ہوا اور ان کے انتقال سے پہلے ان سے سیکیورٹی واپس لے لی گئی تھی جبکہ ان کی جان پہلے سے ہی خطرہ تھا۔