بچے جب چھوٹے ہوتے ہیں تو ان کے ناک نقش بہت معصوم اور پیارے ہوتے ہیں لیکن بڑے ہوتے ہوتے ناک نقش بھی تبدیل ہوجاتے ہیں اور کچھ کی تو رنگت بھی بدل جاتی ہے۔ آج ہم ایسے ہی 3 بچوں کی تصویر لے کر حاضر ہوئے ہیں جو بچپن سے جوانی میں کافی حد تک تبدیل ہوچکے ہیں۔ اب دیکھتے ہیں کہ ان کے مداح بھی انھیں پہچان پاتے ہیں یا نہیں؟
ننھا سا گم صم بچہ
پر شفیق سے شخص کی گود میں معصوم آنکھوں والا گم صم سا یہ بچہ کون ہے کیا آپ پہچان سکتے ہیں؟ چلیں ہم آپ کو ایک اشارہ دے دیتے ہیں کہ تصویر میں موجود یہ شخص اس بچے کے ماموں ہیں اور یہ ننھا بچپ بڑا ہو کر پاکستان کا نامور گلوکار بن چکا ہے۔ یوں تو عمر میں یہ ابھی بھی زیادہ بڑے نہیں لیکن کافی نام کما چکے ہیں اور رواں سال منگنی بھی ہوچکی ہے۔
چلیں اگر آپ نہیں پہچان پائے تو ہم بتا دیں کہ تصویر میں نظر آنے والا یہ کھویا کھویا سے بچہ عاصم اظہر ہیں۔ عاصم اظہر صرف گلوکار ہی نہیں بلکہ اداکاری میں بھی شہرت کما چکے ہیں۔ جہاں عاصم کوک اسٹوڈیو میں گائے ہوئے گانوں سے مداحوں کے دل میں گھر کرچکے ہیں وہیں ان کا ایک تعارف مشہور اداکارہ گلِ رانا اور اظہر حسین کا بیٹا ہونا بھی ہے۔ ماں باپ میں علحیدگی کے باوجود عاصم کا دونوں سے تعلق بہت اچھا اور مثالی ہے۔ رواں سال عاصم کی منگنی اداکارہ میرب علی سے ہوئی ہے۔
سوٹ بوٹ والا معصوم سا بچہ
سوٹ بوٹ پہنے مگر چہرے پر بلا کی معصومیت رکھنے والے اس بچے کو شاید ہی کوئی پہچان سکے کیوں کہ جہاں یہ بچپن میں تھوڑے گول مٹول سے تھے وہیں بڑے ہو کر کافی اسمارٹ ہوچکے ہیں۔ اشارے کے طور پر ہم بتا دیں کہ یہ بچہ بڑا ہو کر اداکار اور ڈائیریکٹر بھی بن چکا ہے۔
اوپر والی تصویر میں ہم نے جس بچے کا ذکر کیا ہے وہ پاکستان کے وراسٹائل اداکار عثمان مختار ہیں۔ عثمان نے اپنے پہلے ڈرامے انا سے ہی لوگوں کی توجہ حاصل کرنی شروع کردی تھی جس کے بعد سارہ خان کے ساتھ ان کا ڈاکٹر حارث کا کردار کاف مشہور ہوا۔ اب تک عثمان مختار کئی مشہور ڈراموں میں اپنے فن کا مظاہرہ کر چکے ہیں جن میں انا، ثبات، ہم کہاں کے سچے تھے اور پرچی اور جاناں جیسی فلمیں بھی شامل ہیں۔
ان کو تو شاید بچپن سے ہی بولنے کا شوق ہے
بچپن سے ہی مائیک کے سامنے شلوار قمیض اور واسکٹ پہنے اس بچے کو تو شاید آپ پہچان ہی گئے ہوں۔ اگر نہیں پہچان پائے تو ہم بتا دیں کہ یہ آج بھی ملک کے مشہور میزبان کے طور پر جانے جاتے ہیں اور گیم شوز میں بھی کافی مقبول ہیں۔
یہ ہیں پاکستان کے ممتاز ٹیلی-ویژن میزبان وسیم بادامی جنھوں نے اپنا سفر نیوز اینکر کے طور پر شروع کیا اور اس کے بعد گیم شوز اور سیاسی پروگرام کی بھی میزبانی کی۔