دنیا چاند پر چلی گئی لیکن پاکستانی گدھے پر آگئے ۔۔ پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے نوجوان نے گدھے پر دفتر جانا شروع کر دیا

image

دنیا چاند پر چلی گئی مگر پاکستانی عوام گدھے پر آ گئی۔ جی ہاں آپ نے ٹھیک سمجھا یہاں بات ہو رہی ہے آئے روز پیٹرول قیمت بڑھنے کی۔

اب پیٹرول پہنچ سے باہر ہونے کے بعد بھی ایک پاکستانی خوش ہے کیونکہ اب اس نے ایک گدھا خرید لیا ہے اور اسی پر دفتر جاتا ہے، آئیے جانتے ہیں اس انوکھے شخص کے بارے میں۔

اس لڑکے کانام ہے محمد رضوان جو کہتا ہے کہ یہ گدھا ضرور ہے مگر مجھے پرسکون طریقے سے دفتر پہنچا دیتا ہے۔ اسی کی وجہ یہ ہے کہ پہلے میں موٹر سائیکل پر سفر کرتا تھا جو اب میں نے بیچ دیا ہے اور یہ گدھا 50 ہزار کا خرید لیا ہے۔

اس میں مجھے پیٹرول، موٹر سائیکل کا آنجن ائل وغیرہ نہیں ڈلوانا پڑتا اور نہ ہی یہ پنکچر ہوتا ہے یوں موٹر سائیکل کے سب خرچے بچ جاتے ہیں۔

بس اس گدھے کو ہفتے میں ایک مرتبہ 10 روپے کے صرف سے نہلا دو اور دن میں 50 روپے کا چارہ کھلا دو تو اور اسے جہاں کہیں بھی اپنے ساتھ لے چلو۔

دوران انٹرویو نوجوان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس میں سفر کر کے تو گرمی نہیں لگتی، ٹریفک پولیس اہلکار چالان بھی نہیں کرتے۔ یعنی کہ موٹر سائیکل پر سفر سے اچھا یہ انسان یہ گدھا ہی لے لے۔

واضح رہے کہ محمد رضوان کہتا ہے کہ میں اچھے کپڑے پہن کر جب دفتر جانے کیلئے گدھے پر بیٹھ کر نکلتا ہوں تو لوگ ہنستے ضرور ہیں مگر اب میں سکون میں ہوں مہنگائی کے دور میں بھی خرچہ انتہائی کم ہے میرا اب۔

یاد رہے کہ موجود حکومت نے پیٹرول کی قیمت ایک مرتبہ پھر 30 روپے بڑھا دیے ہیں جس کے بعد 209 روپے فی لیٹر ملک میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ اس خبر سے متعلقہ معلومات سوشل پاکستان ویب ٹی وی سے اخذ کی گئی ہیں۔

آج پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts