مہنگے پیٹرول سے چنگ چی کا دماغ گھوم گیا۔۔۔ قیمت سن کر کار بے ہوش

image

پاکستان میں پیٹرولیم قیمتوں میں ہوشرباء اضافے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے میمز کا طوفان برپا کردیا، کہیں چنگ چی کا دماغ گھومنے تو کہیں کار کے بے ہوش ہونے کی میمز وائرل ہونے لگیں۔

حکومت نے گزشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید 30 روپے کا اضافہ کردیا ہے جس کے بعد پیٹرول ملکی تاریخ میں پہلی بار 200 روپے فی لیٹر سے تجاوز کرگیا ہے۔

پیٹرول کی قیمت 30 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد 209 روپے 86 پیسے ہوگئی ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 204 روپے 15پیسے ہوگی، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت بڑھا کر 178 روپے فی لیٹر کردی گئی ہے، مٹی کے تیل کی قیمت بڑھا کر 181 روپے 94 پیسے کردی گئی ہے۔

ملک میں پیٹرول مہنگا ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی طرف سے طرح طرح کے میمز بناکر شیئر کئے جارہے ہیں۔

ایک صارف نے الٹی کار کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہےکہ پیٹرول کی قیمت سن کر گاڑیاں بھی بے ہوش ہونے لگی ہیں، ہماری ہی ہمت ہے کہ چل پھررہے ہیں۔

ایک صارف نے سائیکل کی مرمت کرتے ہوئے تصویر کے ساتھ لکھا کہ سائیکل چلانے سے پٹھوں میں لچک اورمضبوطی آتی ہے اور جوڑوں کی حرکت بہتر ہوتی ہے جبکہ اسٹیمنا بھی بڑھتا ہے۔ سائیکل چلانا دل کی صحت کے لیے بھی انتہائی مفید ہے اور یہ انسان کو امراض قلب کی مختلف بیماریوں سے بچاتی ہے۔

ایک صارف نے دو پہیوں پر گھومتی چنگ چی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پیٹرول کی قیمت سن کر چنگ چی کا دماغ گھوم گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow