شوبز کے نامور ستارے عدنان صدیقی کی سوشل میڈیا پر ایسی خوبصورت ویڈیو مقبول ہو رہی ہے جسے دیکھ کر صارفین عش عش کرتے نظر آرہے ہیں۔
لیجنڈری اداکار عدنان صدیقی کی جو ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اس میں وہ 'اذان' دے رہے ہیں جس پر صارفین ان کے لیے دل کھول تبصرے کر رہے ہیں۔
عدنان صدیقی کی اذان دینے کی ویڈیو کلپ کسی نے بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی ہے۔ اداکار کو جائے نماز پر کھڑے مہذب انداز میں نہایت ادب کے ساتھ اذان پڑھتے دیکھا جا سکتا ہے۔
شوبز فنکار کی ویڈیو پر سوشل میڈیا یوزر اپنے اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔
ایک صارف عدنان صدیقی کی اذان دینے کی ویڈیو پر تبصرہ کیا کہ اللہ رب العزت قبول فرمائے۔
ایک اور صارف نے لکھا اللہ پاک برکت عطا فرمائے آمین یا رب العالمین۔
ویڈیو ملاحظہ کیجیئے۔