سدھو موسے والا جیسا کردوں گا۔۔ سلمان خان کو دھمکی آمیز خط کس نے بھیجا؟

image

گزشتہ دنوں بھارتی سکھ گلوکار سدھو موسے والا کے لرزہ خیز قتل نے لوگوں کو خوف میں مبتلا کردیا ہے۔ گلوکار کے قتل کے بعد بالی وڈ کے مشہور اداکار سلمان خان کو بھی قتل کی دھمکیاں مل چکی ہیں۔ سلمان خان اپنے والد سلیم خان کے ساتھ ممبئی میں صبح چہل قدمی کرتے ہیں اور ساحلی پٹی پر بیٹھ کر کچھ دیر سستاتے ہیں جہاں انھیں ایک انجان شخص نے دھمکی آمیز خط دیا ہے۔

سلمان خان کو اکثر ہی جان لیوا دھمکیاں ملتی رہتی ہیں

بھارتی میڈیا کے مطابق خط میں لکھا ہے کہ “موسے والا جیسا کردوں گا“۔ واضح رہے کہ پچھلے دنوں سدھو موسے والا کو 19 گولیاں مار کر گاڑی میں ہی قتل کیا گیا ہے جس کے بعد سلمان خان کو ملنے والی دھمکی کی وجہ سے پولیس نے ان کی سیکیورٹی بڑھا دی ہے۔

سلمان خان کو اکثر ہی جان لیوا دھمکیاں ملتی رہتی ہیں

خط میں سدھو موسے والا کے قتل کی ذمہ داری قبول کرنے والا گروہ گینگسٹر لارنس بشنوئی کی جانب سے سلمان خان کو راجھستان میں قتل کی دھمکی دی گئی ہے۔ ممبئی پولیس نے اس حوالے سے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ سلمان خان کو اکثر ہی فون کالز اور خطوط کے ذریعے جان لینے کی دھمکیاں ملتی رہتی ہیں لیکن چونکہ وہ ایک کیس کے سلسلے میں راجھستان جاتے رہتے ہیں اس لئے یہ صورت حال زیادہ تشویش ناک ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow