کچھ اداکاروں کو مختلف گیٹ اپس (لباس کی ترتیب) کرنے کا شوق ہوتا ہے جن میں انہیں پہچاننا ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہوتی۔
وہ اپنے مداحوں کے ساتھ لطف اندوز ہونے کے لیے ایسا لباس اور میک اپ کرتے ہیں جس میں وہ پہچان پانے کے قابل نہیں ہوتے۔
آج 'ہماری ویب' ڈاٹ کام پڑھنے والوں کے لیے ایسی تصویر لے کر حاضر ہوئی ہے جس میں پاکستان کی ایک مشہور سیلیبریٹی نے خود کو ایسا بنایا ہوا ہے کہ لوگ بھی الجھن میں مبتلا ہوجائیں۔ انہوں نے خود کو نامور انجہانی کامیڈین چارلی چیپلن کا روپ دیا ہوا ہے۔
اوپر موجود تصویر میں دکھائی دینے والی شخصیت کون ہے جسے آپ لوگ بھی پہچان نہیں پار ہے؟ مذکورہ شخصیت آپ کی توجہ مانگ رہی ہے اور کہہ رہی ہے کہ میری شناخت کرو کہ میں کون ہوں۔
ممکن ہے کہ ان کے چاہنے والے شناخت کرلیں لیکن بہت سے لوگوں کو حقیقت معلوم نہیں ہوپائے گی۔ تو ہم کو بتاتے ہیں کہ اس روپ کے پیچھے کس کا چہرہ پوشیدہ ہے۔
مذکورہ تصویر لوگوں کے دلوں پر راج کرنے والی پاکستان کی سینئیر اداکارہ بشریٰ انصاری ہیں جنہوں نے چارلی چیپلن کی طرح سیاہ اونچی ٹوپی اور اور چھوٹی مونھ بنائی ہوئی ہے۔ انہوں نے چشمہ بھی پہن رکھا ہے جس سے اداکارہ بالکل بھی پہچاننے میں نہیں آرہیں۔
بشریٰ انصاری شوبز انڈسٹری کا جانا مانا نام ہے اور کئی سالوں سے فلمی و ڈرامائی صنعت سے وابستہ ہیں۔