ہلکے آسمانی رنگ کی پینٹ شرٹ پہنے اور کھلوبے سے کھیلتا، چہرے پر بلا کی معصومیت اور پیاری سی مسکان لیے یہ بچہ کون ہے؟ کیا آپ پہچان سکتے ہیں؟
چلیں اگر آپ نہیں پہچان پارہے تو ہم آپ کو کچھ اشارے بھی دے دیتے ہیں۔ یہ پیارا سا بچہ آج کل پڑوسی ملک کے ٹاپ کے اداکاروں میں شمار کیا جاتا ہے اور ان کا صرف ہونا ہی فلموں میں کامیابی کی ضمانت سمجھا جاتا ہے۔ ابھی بھی نہیں پہچانے تو ہم ایک اشارہ اور دے دیں کہ ان کی حال ہی میں مشہور اداکارہ سے شادی بھی ہوچکی ہے۔
تصویر میں نظر آنے والا یہ بچہ بھارت میں فلم انڈسٹری کے مشہور ترین کپور خاندان سے تعلق رکھنے والے رنبیر کپور ہیں۔ رنبیر کپور، ششی کپور اور نیتو سنگھ کے بیٹے ہیں اور بھارتی فلموں میں بہترین اداکاری سے اپنا لوہا منوا چکے ہیں۔ ان کی کامیاب فلموں میں برفی، راجنیتی، اے دل ہے مشکل شامل ہیں جس میں شاندار اداکاری سے رنبیر نے کئی لوگوں کو اپنا گرویدہ بنا لیا۔ اداکار نے رواں سال بھارت کی مشہور اداکارہ عالیہ بھٹ سے شادی کی ہے جو فلم ڈائریکٹر مہیش بھٹ کی صاحبزادی ہیں