غریب سمجھ کر اس گھر سے نکالا گیا ۔۔ گھر انسان کی جنت ہوتا ہے مگر ان اداکاروں کے ساتھ ماضی میں کیا ہوا جو انہوں نے یہ گھر خریدے؟

image

انسان اپنا وقت گزارنے یا پھر مود اچھا ہو تو فلمیں ڈرامیں دیکھتے ہیں اور اپنے پسندیدہ اسٹار کے بارے میں جاننے کی بہت کوشش کرتے ہیں جیسا کہ یہ کیا کھاتے ہیں، کون سے کپڑے پہنتے ہیں یا پھر یہ وقت گزارنے کیلئے کیا کرتے ہیں یہ سب تو تقریباََ سب ہی لوگ جانتے ہیں مگر کیا آپ لوگ جانتے ہیں۔

کہ دیگر لوگوں کی طرح اپنا سب سے زیادہ وقت گھر پر گزارتے ہیں تو ان گھروں کو خریدنے کے پیچھے کیا راز چھپا ہے؟ آئیے جانتے ہیں۔

شاہ رخ خان:

بھارتی فلم انڈسٹری کے یہ مسلمان اداکار شاہ رخ خان شاہ رخ خان شروع سے ہی اتنے امیر نہ تھے وہ پہلے امرت اپارٹمنٹ میں ساتویں فلور میں ایک 3 کمروں کے اپارٹمنٹ میں رہتے تھے اور ان کا حالیہ گھر منت ایک نریمل نامی شخص کی ملکیت تھا لیکن وہ چاہتے تھے کہ ان کے گھر میں ایک کمرہ پوجا کیلئے بھی مختص ہو کیونکہ ان کی بیوی ہندو مذہب کی ماننے والی تھیں ۔

آخر کار 19995 میں اسٹار شاہ رخ کی تلاش منت پر آ کر ختم ہوئی اور اس وقت یہ منت کیکو گاندھی کی ملکیت تھا ۔ ابتداء میں شاہ رخ نے اس گھر کا نام جنت رکھا اور پھر تبدیل کر کے منت رکھ دیا ۔

اکشے کمار:

مسٹر فٹ کے نام سے مشہور اکشے کمار جس گھر میں رہتے ہیں اسی گھر سے کبھی انہیں نکال دیا گیا تھا۔ ہوا کچھ یوں کہ جب اکشے کمار فلمی دنیا میں آنے کیلئے کوشش کر رہے تھے تو ایک انہیں پوٹ فولیو کی ضرورت پڑی اور پوٹ فولیو بنانے کیلئے انہوں ممبئی کے اچھے اچھے گھروں کو تلاش کرنا شروع کر دیا۔ اور ایک گھر انہیں بہت پسند آیا۔

لیکن جب وہ یہاں فوٹو کھینچوانے لگے تو گارڈ نے انہیں وہاں سے نکال دیا اکشے نے اسے بہت سمجھایا لیکن وہ نہیں سمجھا۔ مگر کہتے ہیں نہ کہ وقت کا پہیہ گھومتے تھوڑی دیر بھی نہیں لگی اور 18 سال بعد انہوں نے یہ گھر ہی خرید لیا۔

اس گھر کانام پرائم بیچ ہے۔ ان کا یہ خوبصورت گھر سمندر سے قریب جہاں سے سمندر کا حسین نظارہ بہت اچھا نظر آتا ہے۔

یہی نہیں اکشے کمار کا گھر بھی شاہ رخ خان سے کم نہیں یہاں بھی انتہائی خوبصورت اشیاء موجود ہیں۔

سلمان خان:

پوری دنیا میں بھائی جان کے نام سے مشہور بھائی جان ایک ایسے اداکار ہیں جو چاہیں چند منٹوں میں خرید سکتے ہیں مگر یہ پھر بھی سستے اپارٹمنٹ میں رہتے ہیں ۔یہ گھر ان کے والد سلیم خان نے فلم زنجیر ہٹ ہونے کے بعد خریدا ، آگے بڑھنے سے پہلے بتاتے چلیں کہ فلم زنجیر کے لکھاری سلمان کے والد سلیم خان تھے اور اس میں ان کی 2 بیویاں ،5 بچے اور 2 نوکر رہا کرتے تھے۔

آج کے دور میں اس گھر کی قیمت 7 سے 8 کرور ہے لیکن اس گھر میں لاکھوں لوگوں کی دلوں کی دھڑکن سلمان خان رہتے ہیں تو اس کی قیمت 50 کرور سے بھی زیادہ سمجھی جاتی ہے۔

امیتابھ بچن:

بھارتی فلم اندسٹری کی ریڑھ کی ہڈی جن کی کوئی بات رد نہیں کرتا ان کا نام ہے امیتابھ بچن اور آج یہ جس گھر میں رہتے ہیں اس کے پیچھے بھی ایک الگ ہی کہانی ہے۔اور وہ کہانی یہ ہے کہ جب ان کی فلم ستے پہ ستا ان کی فلم ریلیز ہوئی تو اس نے مقبولیت کے جھنڈے گاڑدیے جس کی وجہ سے رمیش سپی نے انہیں ان کا نیا گھر جلسہ تحفے میں دیا ۔

مگر یہ پرانے بنگلے پرتگشہ میں رہتے تھے لیکن وہاں بھی ایک بڑ امسئلہ یہ تھا کہ بارش کے دنوں میں پانی بھر جاتا تھا تو پھر بگ بی بیٹے ابھیشک کی شادی کے بعد اس گھر میں شفٹ ہو گئے۔

لیکن یہ گھر انتہائی خوبصورت ہے جس میں ایک بڑی سے لائبریری، عالی شان بیڈ روم، اٹالین باتھ روم اور حسین ڈرائنگ روم ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow