اتنے بدل گئے کہ پہچان میں ہی نہیں آ رہے ۔۔ مشہور میمز میں نظر آنے والے یہ معصوم بچے اب کتنے بڑے ہوگئے؟

image

وقت گزرنے میں دیر نہیں لگتا، پلک جھپکتے ہی بچے کب بڑے ہو جاتے ہیں والدین کو پتہ بھی نہیں چلتا۔ صرف والدین ہی نہیں بلکہ دیکھنے والے بھی یہی خیال کرتے ہیں کہ اتنی جلدی اتنے بڑے ہوگئے، پہلے تو ایسے دکھتے تھے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی میمز میں مختلف بچے دکھائی دیتے ہیں جو کئی سالوں سے دکھائی دے رہے ہیں اور اب بھی ان بچوں کی وہی پرانی تصاویر شیئر کی جاتی ہیں۔ لیکن اصل زندگی میں وہ بچے اب کتنے بڑے ہوگئے ہیں؟ دیکھیئے میمز والے مشہور بچوں کی جوانی کی تصاویر:

SUCCESS KID

اس بچے کا نام سیمی گرینر ہے اس کی میمز سوشل میڈیا سب سے زیادہ وائرل ہوئیں ہیں۔ لیکن آج کل اس کی تصویریں اور ویڈیوز نظر نہیں آ رہی ہیں۔ سیمی گرینر اب تقریباً 15 سال کے ہو گئے ہیں۔ ان کے والد کو گردوں کی تکلیف تھی جس کی وجہ سے ان کی والدہ نے سیم کی مختلف ویڈیوز بنائیں، ان کی تصاویروں کو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیا تا کہ زیادہ سے زیادہ پیسے کما کر اپنے شوہر کا علاج کروا سکیں۔

سیمی نے 10،000 ڈالرز سے زائد روپے اس طریقے سے کمائے جس کی وجہ سے انکے والد کا علاج ممکن ہوا۔ واضح رہے کہ سیمی '' کامیاب بچے '' کے نام سے دنیا بھر میں مشہور ہیں۔

Charlie Bit My Finger

یوٹیوب پر 2007 میں ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی تھی جس میں دو چھوٹے بچے تھے جن کے نام ہیری اور چارلی تھے۔ اس میں چارلی نے ہیری کی انگلی پر کاٹ لیا تھا۔ اس ویڈیو کو 88 کروڑ سے زیادہ مرتبہ دیکھا گیا تھا جس کو آن لائن نیلام کردیا گیا تھا۔ اس ویڈیو کو بعد ازاں ڈیلیٹ بھی کر دیا گیا تھا۔ یہ بچے اب 15 اور 17 سال کے ہوگئے ہیں۔

Disaster Girl

2004 میں زوئی روتھ نامی بچی کے والد نے یہ تصویر کھینچی تھی جس میں پیچھے آگ لگی ہوئی ہے اور بچی مسکرا رہی ہے۔ بچی کی یہ تصویر 2007 میں ایک میگزین میں لگائی گئی جس کے بعد یہ ایک مشہور میمز بن گئی۔ اب یہ بچی 21 سال کی ہوگئی ہے۔ اس کو دیکھ کر کہیں سے نہیں لگتا کہ یہ وہی disaster girl ہے۔

Side-Eyeing Chloe

2 بہنیں للی اور کلوئی ڈزنی لینڈ کے سرپرائز وزٹ پر اپنے ردعمل کا اظہار کررہی تھیں۔ للی کی آنکھوں میں ڈزنی لینڈ کو دیکھ کر خوشی کے آنسو آگئے تھے لیکن کلوئی نے ایسا اظہار کیا جیسے اسے سمجھ ہی نہیں آ رہا کہ کیسا چل رہا ہے۔ یہ ویڈیو 2013 میں ایک یوٹیوبر کی ویڈیو سے وائرل ہوئی تھی۔ اب یہ بچی 11 سال کی ہوچکی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow