ہم عام انسان ہمیشہ اداکاروں کی زندگی سے متاثر ہوتے ہیں کہ آخر یہ کیسے اتنے خوب دکھتے ہیں مگر کیا آپکو معلوم ہے کہ ان کا آخری وقت کیسا تھا۔ آئیے جانتے ہیں اس کے بارے میں مزید۔
رشی کپور:
بھارتی فلم انڈسٹری کی جان اور ریڑھ کی ہڈی مانے جانے والے سینئر اداکار رشی کپور جو اپنے وقت کے کامیاب ہیرو تھے ان کے ہوتے ہوئے ہر فلم سپر ہٹ ہوتی تھی۔ جب انکا انتقال ہوا تو اس سے چند منٹ پہلے انہوں نے ایک ویڈیو ریکارڈ کروائی۔
جس میں انہوں نے کہا تو کچھ نہیں بس اس قدر بیمار نظر آئے کہ خود ہل بھی نہیں سکتے تھے اور بہت کھانس رہے تھے۔ یہی نہیں انتقال سے کچھ دن پہلے کی بھی ان کی ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں ایک شخص انتہائی خوبصورت آواز میں انہیں اپنے زمانے کا ایک گانا سنا رہا تھا اور وہ خوشی محسوس کر رہے تھے۔
دلیپ کمار:
اگر کسی کو بھارت میں جذبات کا بادشاہ کہا جائے تو وہ ہیں دلیپ کمار کیونکہ یہ وہ واحد اداکار ہیں جنہیں ہر عمر کے لوگ پسند کرتے ہیں۔ جب انکا انتقال ہوا تو اس سے کچھ دن پہلے کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں انکی بیوی انہیں انکا من پسند کھانا کھلاتی رہی۔
ساتھ ہی ساتھ انکے بالوں میں ہاتھ بھی پھیرتی رہی، اس کے ساتھ دلیپ کمار نے ایک شخس سے کہا بیٹھ جاؤ نہ یار تو وہ کہتے ہیں جی بالکل پر آپ سے آصف بھائی آئے ہیں آپ سے ملنے۔
لتا منگیشر:
سروں کی ملکہ جن کی سریلی آواز کانوں میں ہمیشہ سر گھولتی رہی مگر انکا بھی آخری وقت کافی مشکل تھا۔ ان کی اسپتال سے 2 ویڈیوز سامنے آئیں جنہیں دیکھ کر صاف اندازہ ہوتا ہے کہ یہ شدید بیمار تھیں۔
جب ہی ان سے نہ تو چلا جاتا تھا اور نہ ہی بولا جاتا تھا۔ ان وائرل ویڈیوز میں آپ خود دیکھ سکتے ہیں کہ جب لتا منگیشر وہیل چیئر پر بیٹھی ہوئی ہیں تو ان سے کوئی چوپچھتا ہے کہ دیدی کیسی ہیں آپ، تو انہوں نے ہلکا سا سر ہلا کر کہا ٹھیک ہوں۔
اس کے علاوہ دوسری ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جا سکتا تھا کہ انہیں 2 خواتین پکڑ کر چلا رہی ہیں تاکہ انہیں کچھ اچھا محسوس ہو سکے۔
گلوکار واجد خان:
مشہور بھارتی گلوکار واجد خان جنہوں نے سلمان خان کی فلم دبنگ میں میں ہوں دبنگ دبنگ گانا گایا تھا۔ جب وہ بیمار ہوئے اور اپنے انتقال سے کچھ دن پہلے انہوں نے بھائی ساجد خان کیلئے اور سلمان خان کیلئے یہی گانا گایا جو کہ بہت وائرل ہوا۔
لیکن کسے معلوم تھا کہ آخری دم تک اتنا اچھا گانے والا یوں ہم سے بچھڑ جائے گا۔ ان کے جانے کے بعد بھائی ساجد خان بالکل اکیلے ہوگئے جبکہ یہ ہمیشہ مل کر گانا لکھا کرتے اور گایا کرتے تھے۔