اچانک لڑکی آئی اور گلے لگ کر رونے لگی۔۔ سارا خان کی اپنی مداح کو چپ کرانے کی ویڈیو وائرل

image

سارا خان اپنی پیاری سی مسکراہٹ اور بہترین اداکاری کی وجہ سے عوام میں کافی مقبول ہیں۔ سارا کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھی لوگوں کا تانتا بندھا رہتا ہے جیسے ہی ان کی جانب سے کوئی تصویر یا ویڈیو اپلوڈ ہوتی ہے ان کے ہزاروں کی تعداد میں مداح لائک اور شئیر کرنے لگتے ہیں۔

البتہ سارا خان کی ایک مداح نے کچھ ایسا کردیا کہ سارا خان بھی مسکرائے بغیر نہ رہ سکیں۔ سارا کسی جگہ موجود تھیں کہ اچانک ایک لڑکی آکر ان کے گلے لگی اور زاروقطار رونے لگی۔ ویڈیو دیکھیے

مداح جاتے ہوئے بھی ہاتھ ہلاتی ہے

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح سارا اپنی فین کو پیار سے چپ کروا رہی ہیں اور پھر وہ لڑکی جاتے ہوئے بھی سارا کی طرف ہاتھ ہلاتی ہے۔

یہ تو لوگوں کا پیار ہے

بعد میں سارا خان مسکراتے ہوئے کہتی ہیں کہ "کیا کرسکتے ہیں یہ ان لوگوں کا پیار ہے" واقعی یہ لوگوں کا پیار ہی ہوتا ہے جو کسی شخصیت کو مقبول بناتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow