کوئی نہیں جانتا تھا کہ یہ بچی آج بڑی ہوکر باصلاحیت اداکارہ بنے گی ۔۔ گلابی کپڑوں میں پونیاں باندھے اس بچی کو پہچان سکتے ہیں؟

image

آپ میں سے اس خبر کو پڑھنے والے متعدد افراد ایسے ہیں جنہوں نے اپنے بچپن میں کئی تصویریں کھینچی یا کھینچوائیں ہوں گی جو یقینا آپ کے پاس آج بھی محفوظ ہوں گی۔ ہم ان پرانی تصویروں کو دیکھ کر یا تو ہنستے ہیں یا تو غمزدہ ہوجاتے ہیں کیونکہ بچپن گزر چکا ہوتا ہے۔

یہاں آج ہم ایک مشہور پاکستانی سیلیبریٹی کی بچپن کی تصویر پیش کرنے جا رہے ہیں جنہوں نے اپنے بچپن کی تصویر سنبھال کر رکھی ہے اور اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر مداحوں سے شئیر کی ہے۔ ان کی تصویر کو آپ نیچے دیکھ سکتے ہیں اور آپ نے بتانا ہے کہ یہ بچی کون ہے۔

گلابی کپڑوں میں دو پونیاں باندھے اس معصوم سے چہرے کو پہچانیں کہ آج کی کونسی مقبول اداکارہ ہیں۔ ان کے ڈرامے لوگ بہت شوق سے دیکھتے ہیں اور انہیں سوشل میڈیا پر فالو بھی کرتے ہیں۔ اگر آپ اب بھی نہیں پہچان پائے تو آیئے ہم بتاتے ہیں۔

تصویر میں دکھائی دینے والی بچی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ کومل عزیز خان ہیں۔ مذکورہ اداکارہ نے عشق بے نام ڈرامے سے شہرت حاصل کی جس پر انہوں نے ہم ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔ کومل عزیز سوشل میڈیا پر کافی متحرک دکھائی دیتی ہیں اور اپنے فالوورز سے ہمیشہ جڑی رہتی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow