کنجی آنکھوں اور سنہرے بالوں والا بچہ پاکستان کا کون سا مشہور اداکار ہے؟ ان کے مداح بھی پہچاننے میں ناکام ہوجاتے ہیں

image

ہم اکثر اپنے قارئین کے لئے ان کی پسندیدہ ہستیوں کے بچپن کی تصاویر لے کر حاضر ہوتے ہیں جنھیں اکثر تو وہ پہچان لیتے ہیں لیکن زیادہ تر کو پہچاننے میں مشکل ہوتی ہے۔ ایسی ہی ایک شخصیت کی تصویر آج بھی ہم لائے ہیں جن کے مداح تو لاکھوں کی تعداد میں ہیں لیکن دیکھنا یہ ہے کہ وہ اپنی پسندیدہ شخصیت کے بچپن کو دیکھ کر انھیں پہچان بھی سکتے ہیں یا نہیں۔

چند اشارے

ذرا اوپر دی گئی تصویر کو غور سے دیکھیں۔ کنجی آنکھوں اور سنہرے بالوں والے اس بچے کی شکل کس مشہور شخصیت سے مل رہی ہے؟ اگر آپ کو پہچاننے میں دشواری ہورہی ہے تو ہم بتا دیں کہ یہ کئی سالوں سے پاکستان شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں اور معروف اداکار ہیں۔ حیرت انگیز طور پر ان کے بال آج بھی قدرے سنہرے اور آنکھیں کنجی ہیں۔ یہ اداکار بھارت میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

بھارت میں مشہور ہونے والا پاکستانی اداکار

چلیں اگر آپ ابھی پہچان نہیں پارہے تو ہم بتا دیں کہ یہ پاکستان کے مشہور اداکار عمران عباس ہیں۔ عمران عباس خدا اور محبت، میرا نام یوسف ہے، محبت تم سے بفرت ہے اور تیری میری دوستی کے علاوہ کئی مشہور ڈراموں میں ہیرو کا کردار نبھا چکے ہیں۔ اتنا ہی نہیں عمران عباس ماڈلنگ میں بھی نام کما چکے ہیں اس کے علاوہ بھارت میں بننے والی فلمیں اے دل ہے مشکل اور کریچر جیسی مشہور فلموں میں بھی کام کرچکے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow