اجے دیوگن اور کاجول کی شادی کو کئی سال ہو گئے لیکن ان دونوں کے درمیان اب بھی وہی محبت موجود ہے، لیکن بچوں کی وجہ سے کئی بار دونوں کے ہاتھ پاؤں پھول جاتے ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسے ہی واقعے سے متعلق بتائیں گے۔
شوبز کی دنیا میں کاجول اور اجے دیوگن کافی مصروف نظر آتے ہیں لیکن جب بات آجائے اولاد کی تو اداکار بھی سب کام چھوڑ کر پہلی توجہ بچوں پر دیتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ کاجول کے ساتھ ہوا۔
اداکارہ اپنی بہن تنیشا مکھرجی کے پراجیکٹ کے حوالے سے پریس کانفرنس میں موجود تھی، سب کچھ بہت اچھا جا رہا تھا کہ اچانک کاجول کا فون بجا اور انہوں نے فون اٹھایا، فون اٹھانے کے بعد سے کاجول کے چہرے رنگ جیسے بدل سا گیا ہو۔
مطمئن اور خوش دکھائی دینے والی کاجول اس تقریب میں پریشان اور افسردہ دکھائی دے رہی تھیں، فورا گاڑی منگوائی اور جلدی میں دکھائی دی، صحافی نے بھی بات نکلوائی ہی لی، اور معلوم یہ ہوا کہ اداکارہ کے شوہر اجے دیوگن نے فون کر کے کاجول کو بیٹے یوگ کی طبیعت سے متعلق بتایا۔
اجے کا کہنا تھا کہ ہوگ کا بخار تیز ہو رہا ہے، ہاتھ پاؤں بھی کانپ رہے ہیں، ایسے میں اجے دیوگن کو کچھ سمجھ ہی نہیں آ رہا تھا، کاجول کو جب بیٹے کی طبعیت کی حساسیت کا علم ہوا تو سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر ڈرائیور سے گاڑی لے کر خود چلائی اور گھر پہنچی۔
اگرچہ اداکارہ نے شوبز انڈسٹری میں ایک مقام بنایا مگر ماں بننے کے بعد سے کاجول اپنے بچوں کو زیادہ اہمیت دے رہی ہیں، آنکھوں میں تکلیف، چہرے پر پریشانی اور جلدی میں دکھائی دینے والی اداکارہ بس اپنے بیٹے کو اپنی آنکھوں سے دیکھنا چاہتی تھیں۔