ماں آئی سی یو میں گئیں تو شوٹنگ چھوڑ کر چلے آئے ۔۔ اکشے کمار والدہ کے انتقال رونے لگے، کس بات کو یاد کر کے افسردہ ہو گئے؟

image

اکشے کمار کا شمار بالی ووڈ کی ان شخصیات میں شامل ہیں جنہوں نے اپنے اداکاری سے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے۔ لیکن یہی اداکار جو سب کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرتے ہیں ایک لمحے کے لیے رو بھی گئے تھے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

مشہور بالی ووڈ اداکار اکشے کمار اس وقت سب کی توجہ میں آ گئے جب انہوں نے سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں سے والدہ کی صحتیابی کے لیے دعا کی۔ عام طور پر اطمینان اور خوش رکنے والے اکشے کمار کو افسردہ دیکھ کر ہر کوئی متوجہ ہوا تھا۔

پھر جب 8 ستمبر کو والدہ کا انتقال ہوا تو ان کی ایک تصویر کافی وائرل تھی جس میں کار میں بیٹھے تھے اور یوں معلوم ہو رہا تھا کہ جیسے اب ان کی دنیا ہی ختم ہو گئی ہو، آنکھوں میں آنسو چہرے پر مایویس لیے اکشے کو دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ کافی روئے تھے۔

دراصل اکشے کمار اپنی والدہ کے کافی قریبی سمجھے جاتے تھے، والد کے انتقال کے بعد ان کی والدہ ہی ان کے لیے سب کچھ تھیں، چاہے کوئی خوشی کا موقع ہو یا پھر مشکل وقت والدہ ارونا بھاٹیا ہر لمحے بیٹے کے ساتھ دکھائی دیتی تھیں۔

اکشے کی والدہ بتاتی ہیں کہ اتنا پیار کرنے والا بچہ ہو ہی نہیں سکتا، اتنا دھیان کرنے والا بچہ، ہو ہی نہیں سکتا۔ اکشے کی والدہ بیٹے کی بچپن کی یاد کو تازہ کرتے ہوئے کہتی تھیں کہ اکشے اتنا شیطان تھا، کہ پوچھو مت، توڑ پھوڑ، ایک ہی کام تھا۔ پڑھنے میں دھیان بہت کم تھا۔

والدہ بتاتی تھیں کہ میری زندگی کا سب سے مشکل لمحہ وہ تھا جب اکشے کے والد گزر گئے، لیکن اکشے نے اس مشکل لمحے میں بھی ہمت نہیں ہاری اور مجھے سنبھالے رکھا، میرا آدھا دُکھ اکشے نے کم کر دیا تھا، اس جیسا بیٹا کوئی نہیں۔

اکشے فلم سنڈریلا کی شوٹنگ پر تھے لیکن جب انہیں خبر ملی کہ والدہ آئی سی یو میں ہیں، تو شوٹنگ چھوڑ کر اکشے والدہ کے پاس بھاگے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow